کیا اداکار عمران اشرف کا انتقال ہوگیا، حقیقت کیا ہے؟

پیر 17 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکار عمران اشرف نے سوشل میڈیا پر اپنی موت سے متعلق گردش کرنے والی جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ متعدد ویڈیوز تیزی سے وائرل ہوئیں جن میں مختلف معروف شخصیات کے جعلی ویڈیو کلپس کے ذریعے عمران اشرف کے انتقال کا دعویٰ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سجل علی اور عمران اشرف کی شادی ہو گئی؟

افواہوں کے پھیلنے کے بعد عمران اشرف نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر جعلی ہے۔ اداکار نے مداحوں سے اپنے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

رپورٹس کے مطابق جعلی ویڈیوز میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے اداکار بلال عباس، سابق کرکٹر شاہد آفریدی اور صحافی منصور علی خان کو دکھایا گیا جنہیں عمران اشرف کے مبینہ انتقال کی خبر دیتے ہوئے پیش کیا گیا۔ بعض جعلی ویڈیوز میں اداکار کے جنازے کے مناظر بھی شامل کیے گئے تھے۔

عمران اشرف کے خلاف پھیلائی جانے والی یہ جعلی خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو کے ذریعے مشہور شخصیات سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلانے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’عمران اشرف سگے بہن بھائیوں کو پہچاننے سے انکاری ہیں‘، خاتون کا اداکار کی سگی بہن ہونے کا دعویٰ

واضح رہے کہ عمران اشرف سے قبل گلوکارہ طاہرہ سید بھی اپنی موت سے متعلق جھوٹی افواہوں کی تردید کر چکی ہیں، جبکہ اداکار توقیر حیدر اور اداکارہ فرح سعدیہ کے حوالے سے بھی اے آئی سے تیار کردہ جعلی تصاویر کے ذریعے شادی کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp