حکومت معاشی شراکت داری اور کیش لیس معیشت پر یقین رکھتی ہے: عطا تارڑ

پیر 17 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان معاشی شراکت داری پر یقین رکھتی ہے۔

اسلام آباد میں زیڈ والٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کیے۔ وزیراعظم ٹیکنالوجی اور مالیاتی خدمات کے انضمام پر یقین رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ترسیلاتِ زر کو 100 فیصد ڈیجیٹل بنانے کا حکم، کیش لیس معیشت کے فروغ پر زور

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب دور میں پہلی ویڈیو کانفرنس سروس متعارف کروائی گئی تھی۔ ٹیکنالوجی کا فروغ شمولیت اور کارکردگی میں اضافے کا ذریعہ ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ تنقید کا نشانہ بننے والی لیپ ٹاپ اسکیم نے کورونا وبا کے دوران اہم کردار ادا کیا۔ وبا کے دوران لوگوں نے گھروں سے کام کیا جبکہ طلبہ نے آن لائن تعلیم حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِاعظم کی زیر صدارت اجلاس، کیش لیس معیشت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار

وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ ٹیکنالوجی کے دور میں زیڈ والٹ کا آغاز خوش آئند ہے اور حکومت اس کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ حکومت پاکستان ٹیکنالوجی اور مختلف صنعتوں کے باہمی اشتراک کی حمایت کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اداروں کا باہمی اشتراک مالی شمولیت کی جانب ایک اہم قدم ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے کیش لیس معیشت کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp