امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر عمان نے ایران کے ساتھ امریکی مذاکرات میں رکاوٹ ڈالی تو امریکا اسے شدید بمباری کا نشانہ بنا سکتا ہے۔
فاکس نیوز کے مطابق ٹرمپ نے ٹیلی فونک انٹرویو میں کہا کہ اگر عمان راستے میں آیا تو ہم اسے بری طرح بمباری کا نشانہ بنائیں گے۔
امریکا اور عمان ایران کے ساتھ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے الگ الگ مذاکرات کر رہے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق تہران اور مسقط کے درمیان بحری جہازوں کی آمدورفت کے راستے پر اتفاق ہوگیا ہے، تاہم حتمی تفصیلات طے ہونا باقی ہیں۔
عمان آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے سے متصل ہے اور خود کو تنازع میں غیر جانب دار قرار دیتا ہے، تاہم ایران کی جانب سے وہاں متعدد حملے بھی کیے جا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 100 ملین ڈالرز کے عوض ایلون مسک سے صلح کرلی
دوسری جانب ٹرمپ نے ایران کی پاسداران انقلاب سے براہ راست رابطے کا دعویٰ کیا، جس کی ایرانی حکام نے تردید کردی۔
آبنائے ہرمز سے دنیا کی قریباً پانچویں حصے کی تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل ہوتی ہے، اس لیے اس کی بحالی عالمی توانائی منڈی کے لیے انتہائی اہم ہے۔














