پاکستانی عازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، وزیراعظم شہباز شریف

منگل 18 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے وزیراعظم کو آئندہ حج کی تیاریوں اور عازمین کے لیے کیے جانے والے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے حج کے عمل کو شفاف اور آرام دہ بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیے حج 2027 کا پورا عمل ڈیجیٹل، 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین درخواستیں جمع کرا سکیں گے

وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں وزارتِ مذہبی امور کی کارکردگی اور آئندہ حج کے حوالے سے حکمتِ عملی پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو آئندہ حج کے پیشگی انتظامات، آپریشنل تیاریوں اور سعودی حکام سے ہونے والے معاہدو ں کی پیش رفت سے تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں، انہوں نے وزارتِ مذہبی امور کے دیگر جاری منصوبوں اور عوامی سہولت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ حج کے دوران پاکستانی عازمین کو رہائش، ٹرانسپورٹ اور طبی امداد سمیت بہترین سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیے حج 2027 سے 2030 تک پہلی 4 سالہ حج پالیسی کا اعلان، اخراجات 12 سے 13 لاکھ روپے تجویز

وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ حج آپریشن سے متعلق تمام انتظامی و ترتیبی امور کو وقت سے پہلے اور مؤثر انداز میں حتمی شکل دی جائے تاکہ عازمینِ حج کو مناسکِ حج کی ادائیگی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سی گلوبل اکنامک فورم: کاروباری افراد، ماہرین تعلیم اور عالمی سرمایہ کاری کے ماہرین ایک پلیٹ فارم پر جمع

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا

ایران سے مذاکرات ہورہے ہیں نہ مستقبل قریب میں کوئی امکان ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

خاتون محتسب خیبر پختونخوا کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری، خواتین کو اربوں روپے کی جائیداد واپس دلائی گئی

بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے، پاکستان کے کوچ کی تصدیق

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد