نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 17 سے 23 اگست تک گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے حساس پہاڑی علاقوں میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، اچانک سیلاب، ملبے کے بہاؤ اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔
مزید پڑھیں:گلیشیئرز پگھلنے اور مون سون بارشوں سے اچانک سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں، درجہ حرارت میں اضافے اور گلیشیئرز و برف پگھلنے کے باعث پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
راولپنڈی ،پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں نالہ بپھر گیا، گلیاں ڈوب گئیں، پانی گھروں میں داخل pic.twitter.com/zqSKT84nO1
— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) August 18, 2026
گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے متعدد پہاڑی علاقوں، وادیوں، ندی نالوں اور اہم شاہراہوں پر لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے کا خدشہ ہے۔
گلگت بلتستان کے حساس علاقوں میں 22 سے 24 اگست کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے کے باعث سڑکوں کی بندش اور آمدورفت متاثر ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:مون سون سسٹم سرگرم، سندھ سمیت ملک بھر میں موسلادھار بارشوں اور شہری سیلاب کا الرٹ
Rawalpindi, Nala Lai in flood-like conditions,
Danger sirens have been sounded, low-lying areas submerged
Due to continuous rains, the water level has reached 17 feet pic.twitter.com/Z30Oy2IaoK
— Horizon Wire (@HorizonWireHW) August 17, 2026
این ڈی ایم اے نے شہریوں کو احتیاط برتنے، صورتحال سے باخبر رہنے اور حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔














