سپریم کورٹ سے وعدہ کیا ہے میڈیا سے گفتگو نہیں کریں گے، صحافی بھی ساتھ دیں، علیمہ خان

منگل 18 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ میڈیا سے گفتگو نہیں کریں گی، اس لیے صحافی بھی ان کا ساتھ دیں۔

مزید پڑھیں:بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی جیل رولز کے تحت 84 ملاقاتیں ہوچکی ہیں، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ عدالت نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ میڈیا سے بات نہیں کرنی، ہم ڈر رہے ہیں کہ کہیں ایسی بات نہ کہہ دیں جس پر عدالت خوش نہ ہو۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج ہی اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ بھی عدالت کی ہدایت کا احترام کریں اور ان سے سیاسی گفتگو نہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp