’پاکستان بہت یاد آ رہا ہے، دل چاہتا ہے اڑ کر پہنچ جاؤں‘، اداکارہ شبنم جذباتی ہوگئیں

منگل 18 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی فلمی صنعت کی معروف اور سدا بہار اداکارہ شبنم نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان سے بے پناہ محبت اور عزت ملی جسے وہ آج بھی دل سے یاد کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی یاد انہیں بہت ستاتی ہے اور دل چاہتا ہے کہ وہ اڑ کر پاکستان پہنچ جائیں۔

شبنم نے گزشتہ روز اپنی 80ویں سالگرہ منائی جس پر دنیا بھر سے مداحوں اور چاہنے والوں نے انہیں مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔ ڈھاکا سے گفتگو کرتے ہوئے شبنم نے کہا کہ پاکستان سے انہیں بے انتہا پیار ملا۔ ان کے بقول اس سے بڑھ کر محبت اور کیا ہو سکتی ہے کہ مداحوں نے اپنی بیٹیوں کے نام بھی ان کے نام پر رکھے۔

یہ بھی پڑھیں: دانش تیمور سے طلاق کی خبروں کے بعد اداکارہ عائزہ خان نے خاموشی توڑ دی

لیجنڈری اداکارہ نے اپنے فلمی سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دور کے تقریباً تمام مقبول ہیروز کے ساتھ کام کیا تاہم اداکار ندیم کے ساتھ ان کی سب سے زیادہ فلمیں بنیں اور دونوں کی جوڑی کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔

پاکستان سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے شبنم نے کہا کہ انہیں پاکستان بہت یاد آ رہا ہے اور ان کا دل چاہتا ہے کہ ’ہوا میں اُڑتی ہوئی پاکستان پہنچ جاؤں‘۔

یہ بھ ی پڑھیں: ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر کا آخری انٹرویو کیوں وائرل ہو رہا ہے؟

شبنم کا شمار پاکستانی فلمی صنعت کی ان مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی دہائیوں تک سلور اسکرین پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے فلمی کیریئر میں بڑی تعداد میں اردو کے علاوہ بنگالی اور پنجابی فلمیں بھی شامل ہیں جبکہ ندیم کے ساتھ ان کی کامیاب جوڑی آج بھی مداحوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp