ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا 14واں اجلاس، مون سون صورتحال اور قومی تیاریوں کا جائزہ

منگل 18 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا 14واں اجلاس نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر، این ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر کی موجودہ مون سون، دریاؤں کی صورتحال، متوقع موسمی صورتحال اور ہنگامی ردعمل کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: مون سون الرٹ: گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے اجلاس کی صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔ این ای او سی کی جانب سے موسم کی تازہ ترین پیشگوئی، دریاؤں میں پانی کے بہاؤ، حساس علاقوں اور ممکنہ خطرات پر جامع بریفنگ دی گئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز نے اپنے اپنے علاقوں میں سیلابی صورتحال، تیاریوں، ریسکیو وسائل، دستیاب وسائل اور انخلا کے انتظامات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں فلاحی اداروں کی جانب سے جاری امدادی اقدامات کے حوالے سے بھی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں ابتدائی وارننگز کی بروقت ترسیل، امدادی وسائل کی پیشگی دستیابی اور حساس اضلاع میں ریسپانس اداروں کی تیاری برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے تمام متعلقہ اداروں کو قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور حفاظتی و ہنگامی اقدامات پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: گلیشیئرز پگھلنے اور مون سون بارشوں سے اچانک سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اجلاس میں ضلعی سطح پر پیشگی اقدامات کے ذریعے سیلابی خطرات کم کرنے اور متاثرہ و حساس آبادی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp