چین چاند پر برف کی تلاش کے لیے تیار

بدھ 19 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین اپنے اگلے قمری مشن ’چانگ ای 7‘ کی تیاری مکمل کر رہا ہے جس کا مقصد چاند کے جنوبی قطبی علاقے میں پانی کی برف کے ممکنہ ذخائر کا سراغ لگانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان کی مریخ کے چاندوں سے نمونے حاصل کرنے کے لیے اہم مشن کی تیاری

سرکاری اخبار چائنا ڈیلی کے مطابق یہ مشن چاند کے اس حصے کا تفصیلی جائزہ لے گا جہاں مستقل طور پر سایہ رہنے والے گڑھوں میں پانی کی موجودگی کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

چین کی خلائی ایجنسی کے مطابق ’چانگ ای 7‘ خلائی جہاز اور اسے خلا میں لے جانے والا ’لانگ مارچ 5 وائی 14‘ راکٹ بدھ کی صبح جنوبی صوبے ہینان میں واقع وین چانگ خلائی لانچ مرکز منتقل کردیے گئے ہیں۔

لانچ سے قبل آنے والے دنوں میں خلائی انجینیئرز راکٹ اور خلائی جہاز کے آخری تکنیکی معائنے، مشترکہ ٹیسٹنگ اور ایندھن بھرنے کے مراحل مکمل کریں گے۔

’چانگ ای 7‘ کو چین کا اب تک کا سب سے پیچیدہ روبوٹک قمری مشن قرار دیا جارہا ہے۔ یہ 4 اہم حصوں پر مشتمل ہے جن میں ایک مدار میں گردش کرنے والا خلائی جہاز، ایک لینڈر، سطح پر چلنے والا روور اور ایک خصوصی چھلانگ لگانے والا چھوٹا تحقیقاتی روبوٹ شامل ہے۔

اس مشن کا مقصد چاند پر انتہائی درست لینڈنگ، ٹانگوں کی مدد سے حرکت کرنے والی ٹیکنالوجی اور ایسے گڑھوں کی تحقیق میں اہم پیشرفت حاصل کرنا ہے جہاں سورج کی روشنی کبھی نہیں پہنچتی۔

مزید پڑھیے: 2030 کی دہائی میں انسان چاند پر رہنے اور کام کرنے لگیں گے؟

مشن کا خصوصی ’ہاپنگ منی پروب‘ تھرسٹرز کی مدد سے چاند کے ان تاریک گڑھوں میں داخل ہوگا جہاں براہ راست سورج کی روشنی نہیں پہنچتی۔ یہ روبوٹ چاند کی سطح کے نیچے موجود مٹی میں پانی کے سالمات، ہائیڈروجن رکھنے والے عناصر اور دیگر اتار چڑھاؤ رکھنے والے مرکبات کا سراغ لگانے کی کوشش کرے گا۔

چین کی خلائی ایجنسی کے مطابق یہ مشن چاند کے جنوبی قطب کے ماحول اور وہاں موجود ممکنہ وسائل کا بڑے پیمانے پر جائزہ لے گا جبکہ اس میں بین الاقوامی تعاون کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اب تک چین چھ کامیاب روبوٹک قمری مشن مکمل کرچکا ہے۔ اس کا گزشتہ مشن ’چانگ ای 6‘ تھا، جو 2024 میں مکمل ہوا۔ 53 روزہ اس مہم میں چین نے تاریخ میں پہلی مرتبہ چاند کے دور دراز حصے (فار سائیڈ) سے مٹی اور چٹانوں کے نمونے زمین پر واپس لانے میں کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام ’جناح-1‘ رکھ دیا گیا

اس مشن کے ذریعے چاند سے 1,935.3 گرام (تقریباً 4.27 پاؤنڈ) مواد زمین پر لایا گیا جسے سائنسی تحقیق کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلکیاتی نظاروں کے شوقین تیار ہوجائیں، 27 اگست کو منفرد منظر ہوگا

عمرعبداللہ نے امریکی سفیر سے ملاقات میں کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی مؤقف کی مکمل نفی کردی

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی الوداعی ملاقات

بالی ووڈ کے سابق سپر اسٹار گووندا کا گھر ٹوٹنے سے بچ گیا، اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا

چینی روبوٹ کمپنی کی اسٹاک مارکیٹ میں شاندار انٹری، پہلے ہی روز حصص میں 600 فیصد سے زیادہ اضافہ

ویڈیو

پاکستان میں کون سے نئے صوبے بننے چاہئیں؟ اراکین پارلیمنٹ کی رائے

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد