نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a telephone call with UN Secretary-General H.E. António Guterres @AntonioGuterres this evening.
Both leaders exchanged views on matters of mutual interest.
DPM/FM reaffirmed Pakistan’s strong… pic.twitter.com/yJwju72pIF
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 19, 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی قیادت اور گزشتہ برسوں کے دوران ان کی کوششوں کو سراہا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔














