وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں:سانحہ کاہنہ: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی متاثرہ خاندانوں سے ملاقات، مالی امداد کے چیکس تقسیم
ملاقات کرنے والوں میں وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز و رکن قومی اسمبلی عون چوہدری، گل اصغر خان اور منزہ حسن شامل تھے۔
ملاقات میں ملکی ترقی، استحکام اور سیاسی امور میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا۔ استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے فلاحی اقدامات کو شاندار قرار دیتے ہوئے پنجاب میں جاری ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔
ارکان قومی اسمبلی نے کھارے پانی والے اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کی بھی تعریف کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی عون چوہدری، گل اصغر خان اور منزہ حسن نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔@KulAalam @HussainAhmedCh8 pic.twitter.com/Qjf2BwkhNl
— Media Talk (@mediatalk922) August 20, 2026
اس موقع پر ارکان قومی اسمبلی نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کے ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کی گونج پنجاب سمیت آزاد کشمیر تک پہنچ رہی ہے۔
مزید پڑھیں:مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟
عون چوہدری، منزہ حسن اور گل اصغر خان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ملکی و سیاسی مفاد میں مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کی خدمت اور ترقی کے سفر میں مل کر چلنے کے عزم کا خیرمقدم کیا۔














