بھارت میں شوہر نے بیوی اور بہن کو قتل کرکے واٹس ایپ اسٹیٹس اپڈیٹ کیا اور پھر خودکشی کرلی

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی شہر لکھنؤ میں افسوسناک واقعے کے دوران ایک بینک ملازم نے اپنی علیحدہ رہنے والی اہلیہ کو اس کے دفتر کے باہر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کردیا، بعد ازاں اپنی بہن کو بھی گولی مارنے کے بعد خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 38 سالہ منس باجپائی، جو اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا ملازم تھا، جمعرات کو گومتی نگر میں واقع آئی سی آئی سی آئی بینک کی برانچ پہنچا، جہاں اس کی 36 سالہ اہلیہ دویہ مشرا اسسٹنٹ مینیجر اور ریلیشن شپ مینیجر کے طور پر کام کرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ میں پرنسپل کا قتل، 27 بار چاقو مارنے والے 2 طلبہ گرفتار

رپورٹس کے مطابق منس نے فون کرکے اپنی اہلیہ کو بینک سے باہر بلایا۔ دونوں کے درمیان کچھ دیر گفتگو ہوئی جس کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے دویہ شدید زخمی ہوکر بینک کے باہر گر گئی اور دم توڑ گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔

واقعے کے کچھ دیر بعد منس کے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر ایک اسٹیٹس پوسٹ کیا گیا جس میں اہلیہ پر بے وفائی کا الزام عائد کرتے ہوئے لکھا گیا کہ اس نے اپنی بیوی کو قتل کردیا ہے اور اب اسے خود کو اور اپنی بہن کو بھی قتل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

مبینہ واٹس ایپ اسٹیٹس میں دویہ کی بہن، یوٹیوبر پرگیا مشرا اور بھارت نامی شخص کا بھی ذکر کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ وہ ’سب کچھ جانتے ہیں‘۔ پولیس اس اسٹیٹس اور اس میں کیے گئے دعوؤں کو بھی تحقیقات کا حصہ بنا رہی ہے تاہم ان الزامات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق میاں بیوی کے درمیان جاری ازدواجی تنازع بھی تحقیقات کا اہم پہلو ہے۔ اطلاعات کے مطابق دویہ نے تقریباً ایک سال قبل عدالت سے رجوع کرتے ہوئے اپنے شوہر سے طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: قتل کے مقدمے میں دیت کی رقم کے تعین کا معاملہ، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

پولیس اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا طلاق کا تنازع اور دونوں کے درمیان جاری اختلافات فائرنگ کے واقعے کا سبب بنے۔ اہلیہ کو گولی مارنے کے بعد منس مبینہ طور پر اپنے کرائے کے مکان پر پہنچا، جہاں وہ اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ رہتا تھا۔

مقامی دکاندار کے مطابق منس دوپہر تقریباً ساڑھے 12 بجے گھر پہنچا۔ وہ شدید پسینے میں تھا اور بظاہر پریشان دکھائی دے رہا تھا۔ گھر میں داخل ہونے کے بعد اس نے خود کو ایک کمرے میں بند کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر کو قتل کیا گیا؟

کچھ دیر بعد گھر کے باہر موجود افراد نے اندر سے آوازیں سنیں۔ پولیس کے مطابق منس نے اپنی 33 سالہ چھوٹی بہن تولیکا کو بھی مبینہ طور پر گولی مار دی اور اس کے بعد خود کو گولی مار لی۔

پولیس اور فرانزک ماہرین نے دونوں مقامات سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔ حکام واقعے کی مکمل کڑی، فائرنگ کے محرکات، میاں بیوی کے درمیان تنازع اور واٹس ایپ پیغام سمیت دیگر ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟