آزادکشمیر اسمبلی، اوورسیز نشست پر ن لیگ کے چودھری عبدالرحمان آرائیں بلامقابلہ منتخب

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اوورسیز کشمیریوں کے لیے مختص نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری عبدالرحمان آرائیں بلامقابلہ رکن اسمبلی منتخب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سازی کی تیاریاں، آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟

الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے جاری کردہ امیدواروں کی تفصیلات کے مطابق اوورسیز نشست کے لیے چودھری عبدالرحمان آرائیں کے علاوہ کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے جس کے باعث مقررہ قانونی و انتخابی مراحل کی تکمیل کے بعد انہیں بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیا۔

چودھری عبدالرحمان آرائیں کے بلامقابلہ انتخاب کے بعد آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے جبکہ مخصوص نشستوں کے ذریعے اسمبلی کی تشکیل کا مرحلہ بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مجموعی طور پر 8 مخصوص نشستوں کے لیے انتخابی عمل جاری ہے۔ ان نشستوں میں خواتین کے لیے 5 نشستیں جبکہ علما و مشائخ، ٹیکنوکریٹ اور اوورسیز کشمیریوں کے لیے ایک ایک نشست شامل ہے۔

مزید پڑھیے: آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، ن لیگ کو 2 حلقوں میں برتری، سابق وزیراعظم سردار عتیق کو شکست

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق باقی مخصوص نشستوں کے لیے انتخابی عمل مکمل کیا جا رہا ہے جبکہ مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو ہوگی۔ اسی روز نو منتخب ارکان اسمبلی کی حلف برداری سے متعلق بھی اہم مرحلہ متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟