اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر داخلہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

جمعہ 21 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ اسلام آباد میں ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین نصرالدین اسماعیل سے ملاقات کی  ہے، ملاقات میں دوطرفہ امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے درمیان رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا، جبکہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے بالخصوص تجارت اور معیشت، باہمی قانونی معاونت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک نے امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات سینیٹر سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے داخلہ و انسداد منشیات طلال چوہدری، وفاقی سیکریٹری تجارت جواد پال، وفاقی سیکریٹری قومی غذائی تحفظ و تحقیق عامر علی احمد اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی