ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

اتوار 23 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس صدر مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی، آئین و قانون کی بالادستی اور میرٹ و انصاف کی بحالی کے لیے تمام ممکنہ عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اجلاس نے نظریہ الحاق پاکستان اور ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ پر کاربند رہنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

مسلح افواج پاکستان کے اقدامات کی مکمل حمایت

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج پاکستان کی جانب سے ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف اٹھائے گئے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں عالمی سطح پر پاکستان کی پذیرائی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

آزاد کشمیر میں امن و امان اور ترقی کی بحالی کا عزم

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آئندہ حکومت آزاد جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائے گی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ آزاد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے رکے ہوئے عمل کو دوبارہ بحال کرتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جامع پالیسی مرتب کی جائے گی۔

انتخابی عمل پر اعتماد، چیف الیکشن کمشنر اور انتظامیہ کو مبارکباد

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس نے آزاد جموں و کشمیر میں منعقدہ انتخابی عمل پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور چیف الیکشن کمشنر اور انتظامیہ کو کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

اجلاس میں بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی مجموعی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لیا جائے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ بھارت نے 2019 میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو غیر قانونی طور پر ختم کردیا۔

اجلاس کے مطابق بھارت اب مقبوضہ کشمیر میں اپنے سیاسی مقاصد کے حصول اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے بے شرمی سے جھوٹ بول رہا ہے، جبکہ کشمیری عوام کی جدوجہد عالمی سطح پر جائز، پرامن اور اپنے منصفانہ حق کے لیے تسلیم شدہ ہے۔

کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس نے جموں و کشمیر کے عوام کی لازوال جدوجہد، بے مثال قربانیوں اور غیر معمولی استقامت و پامردی کو خراج تحسین پیش کیا۔

اجلاس میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ غیر معمولی کمٹمنٹ اور حق خودارادیت کے منصفانہ حق کی جدوجہد کے لیے سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔

بھارت میں امریکی سفیر کے کشمیر سے متعلق بیان کو مسترد کردیا

اجلاس میں بھارت میں امریکی سفیر کی جانب سے کشمیر کے متعلق دیے گئے بیان کو مسترد کردیا گیا۔

پارلیمانی پارٹی نے مطالبہ کیا کہ تنازع کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟