ملک میں موسیقی کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان آئیڈل فیصل آباد کی حرا قیصر نے جیت لیا

پیر 24 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان میں موسیقی کے سب سے بڑے مقابلے پاکستان آئیڈل 2026 کا شاندار اختتام ہوگیا، جہاں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی حرا قیصر نے فاتح بن کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پاکستان آئیڈل کی اختتامی تقریب میں فاتح کا اعلان کیا گیا، جہاں ججوں کے متفقہ فیصلے کے بعد حرا قیصر کو پاکستان آئیڈل 2026 کا فاتح قرار دیا گیا۔

سپر فائنل میں کامیابی کے لیے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، جبکہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے خصوصی پرفارمنس پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ سپر فائنل کی خصوصی اسکریننگ کراچی اور فیصل آباد کے سینما گھروں میں بھی کی گئی۔

پاکستان آئیڈل 2026 کی فاتح حرا قیصر نے اپنی کامیابی کے سفر کے حوالے سے بتایا کہ ابتدا میں ان کے گھر والے گائیکی کے خلاف تھے کیونکہ ان کے خاندان میں لڑکیوں کو باہر جاکر گانے کی اجازت نہیں تھی۔

حرا قیصر کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی اور شوہر نے انہیں بھرپور سپورٹ کیا جس کی وجہ سے وہ آج اس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو اہلِ خانہ کی حمایت اور حوصلہ افزائی کا نتیجہ قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

علی ظفر نے شمالی امریکا میں دھوم مچا دی، ’روشنی ٹور‘ میں 75 ہزار سے زائد مداح اُمڈ آئے

بھارت میں نوجوانوں کے احتجاج کے دوران پولیس نے ضرورت سے زیادہ طاقت استعمال کی، ایمنسٹی انٹرنیشنل

صدر آصف علی زرداری کا کیٹی بندر پورٹ کی مربوط ترقی پر زور

انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس نائٹ کلب کے باہر ہتھکڑیوں میں پکڑے گئے

شوہر اور بیٹیوں پر تشدد کا مقدمہ: آمنہ سعید کی ضمانت منظور، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟