فرانس کے الیکس لینیئر نے بیڈمنٹن ورلڈ چیمپیئن شپ کے مینز سنگلز کا ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی۔ وہ عالمی چیمپیئن شپ میں مینز سنگلز کا عالمی اعزاز حاصل کرنے والے فرانس کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
مزید پڑھیں:
نئی دہلی میں کھیلے گئے فائنل میں الیکس لینیئر نے جاپان کے کوڈائی ناروکا کو 21-11، 21-11 سے شکست دی۔ فرانسیسی کھلاڑی نے مقابلہ صرف 50 منٹ میں اپنے نام کیا۔
فرانس کے الیکس لینیئر نے بیڈمنٹن ورلڈ چیمپیئن شپ کے مینز سنگلز کا ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی۔ وہ عالمی چیمپیئن شپ میں مینز سنگلز کا عالمی اعزاز حاصل کرنے والے فرانس کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔@iamabidmalik pic.twitter.com/AkDJ2lhfbP
— Media Talk (@mediatalk922) August 24, 2026
رائٹرز کے مطابق لینیئر نے فائنل میں ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور دونوں گیمز میں اپنے جاپانی حریف کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔
مزید پڑھیں:
یہ کامیابی فرانسیسی بیڈمنٹن کے لیے بھی تاریخی ہے، کیونکہ اس سے قبل فرانس کا کوئی کھلاڑی عالمی چیمپیئن شپ کے مینز سنگلز کا ٹائٹل نہیں جیت سکا تھا۔














