وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی ہے، جس میں صوبہ سندھ کے امور، جاری ترقیاتی منصوبوں، باہمی دلچسپی کے معاملات اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ اور پنجاب کشیدگی، صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری کراچی طلب کرلیا
وزیراعظم ہاؤس کے میڈیا ونگ کے مطابق 24 اگست کو ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ، وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ اور علی پرویز ملک بھی شریک ہوئے۔
ملاقات کے دوران سندھ سے متعلق مختلف امور اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں ترقیاتی سرگرمیوں اور عوامی فلاح سے متعلق منصوبوں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی امور کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگی صورتحال کے بعد سرکاری اخراجات میں کمی کا مشن، وفاق اور صوبے کیا اقدامات کررہے ہیں؟
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات اور سیاسی امور بھی زیر بحث آئے۔ اس موقع پر سیاسی رواداری اور باہمی مشاورت کا سلسلہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان تعاون اور مشاورت کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ سندھ سے متعلق معاملات کو بہتر انداز میں آگے بڑھایا جاسکے۔













