گرل فرینڈ کے 3 ہزار 400 ’بوسے‘ عاشق کو مہنگے پڑگئے، پولیس نے چالان کرکے گاڑی دھلوا دی

منگل 25 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں ایک شخص کی گاڑی اس وقت سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی جب اس کی پوری بیرونی سطح پر لپ اسٹک سے بنائے گئے تقریباً 3 ہزار 400 بوسوں کے نشان نظر آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی کے مالک آدتیہ سکاروار کی گرل فرینڈ نے ایک غیر ملکی سوشل میڈیا ٹرینڈ سے متاثر ہوکر گاڑی کو منفرد انداز میں سجانے کا فیصلہ کیا۔ گاڑی پر ایک ایک کرکے ہزاروں بوسوں کے نشانات بنائے گئے، جس میں تقریباً چار گھنٹے لگے۔

گاڑی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس نے تصاویر میں موجود رجسٹریشن نمبر کی مدد سے گاڑی کا سراغ لگایا اور اسے تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے گاڑی کے مالک کو طلب کرکے پوچھ گچھ کی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 5 ہزار 500 بھارتی روپے کا چالان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: غلط ای چالان گھر بیٹھے کیسے منسوخ کرایا جا سکتا ہے؟ حکومت نے طریقہ کار بتادیا

پولیس کارروائی کے بعد آدتیہ سکاروار نے اپنی غلطی تسلیم کرلی جس کے بعد گاڑی پر موجود تمام لپ اسٹک کے نشانات صاف کرکے اسے دھو دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp