پمز اسپتال سانحہ: وزیراعظم کا نوٹس، واقعے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لینے کا حکم

بدھ 26 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے المناک واقعے میں 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دلخراش واقعے پر انتہائی رنجیدہ ہیں اور والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ پیش آنے والا ایسا سانحہ ناقابلِ تلافی ہے، اس لیے واقعے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ آتشزدگی کے واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور غفلت یا کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق بچوں کے غمزدہ والدین اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp