میٹا کیخلاف بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا مقدمہ، اربوں ڈالر کے تصفیے پر اختتام

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا پلیٹ فارمز نے بچوں اور نوجوانوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کے الزامات کے تصفیے کے لیے امریکا کی تقریباً تمام ریاستوں کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے.

مذکورہ معاہدوں کے تحت کمپنی آئندہ ایک دہائی کے دوران 18 ارب ڈالر تک ادا کرے گی اور نوعمر صارفین کے لیے فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک، انسٹا کی مدر کمپنی میٹا کے خلاف مقدمہ کو ’تاریخی‘ کیوں قرار دیا جارہا ہے؟

بدھ کو اعلان کیے گئے معاہدوں کے نتیجے میں میٹا کے خلاف جاری وفاقی مقدمے کا اختتام ہوگیا، مقدمے میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ کمپنی کی مصنوعات بچوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور میٹا نے اپنے پلیٹ فارمز کی حفاظت سے متعلق عوام کو گمراہ کیا۔

کیلیفورنیا، کولوراڈو، کینٹکی اور نیو جرسی سمیت 4 ریاستیں تقریباً 200 ارب ڈالر تک سول جرمانوں کا مطالبہ کرنے والی تھیں۔

معاہدے کے تحت میٹا نوعمر صارفین کے لیے فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال کو روزانہ زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے تک محدود کرے گی، جبکہ والدین کی اجازت نہ ہونے کی صورت میں رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک ان پلیٹ فارمز کا استعمال بند رہے گا۔

کمپنی اسکول کے اوقات، یعنی صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک، نوجوانوں کو بھیجی جانے والی بیشتر ’پش نوٹیفکیشنز‘ بھی بند کرے گی۔

مزید پڑھیں: بچوں کی حفاظت میٹا کی ترجیح نہیں تھی، سابق انجینیئر کی عدالت میں گواہی

اس کے علاوہ بچوں کو عمر کی پابندی والے مواد تک رسائی سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جائیں گے۔

اگر اسنیپ چیٹ، ٹک ٹاک اور یوٹیوب بھی اسی نوعیت کی پابندیاں نافذ کرتے ہیں تو میٹا کے لیے یہ شرائط مزید سخت ہوسکتی ہیں۔

معاہدے کے تحت 47 امریکی ریاستوں، واشنگٹن ڈی سی، پورٹو ریکو، امریکن ساموا اور ناردرن ماریانا آئی لینڈز کو میٹا تقریباً 16.7 ارب ڈالر تک ادا کرے گی۔

کیلیفورنیا کو تقریباً 2.2 ارب ڈالر اور نیویارک کو 1.1 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے، جبکہ ٹیکساس نے ایک الگ معاہدے کے تحت ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم حاصل کی ہے۔

بعض ریاستیں رقم کا ایک حصہ بچوں کی ذہنی صحت سے متعلق اقدامات کے لیے مختص کریں گی۔

مزید پڑھیں: جرمن تنظیم نے میٹا کے مصنوعی ذہانت والی گلاسز کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

میٹا نے کسی غلطی کا اعتراف نہیں کیا تاہم کمپنی نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے اپنے پلیٹ فارمز پر محفوظ اور مثبت تجربہ یقینی بنانا اس کی اہم ترجیح ہے۔

کمپنی کے مطابق مجموعی ادائیگی اس کے تقریباً 3 سے 4 ماہ کے منافع اور ایک ماہ کی آمدن کے برابر ہے۔

معاہدے میں میٹا کی ذاتی نوعیت کی سفارشات یا ہدفی اشتہارات ختم کرنے کی شرط شامل نہیں کی گئی۔ تاہم یہ پیش رفت سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف بچوں کی ذہنی صحت اور آن لائن تحفظ سے متعلق ہزاروں مقدمات کے لیے ایک مثال بن سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: میٹا کے کیمرا نصب اسمارٹ چشموں پر برطانیہ میں رازداری کے خدشات، کئی مقامات پر پابندی

معاہدے میں کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل سے متعلق صارفین کے رازداری کے دعووں کے تصفیے کے لیے مزید 459 ملین ڈالر کی ادائیگی بھی شامل ہے۔

امریکی ضلعی جج نے بدھ کو مرکزی معاہدے کی منظوری دیتے ہوئے اسے ’آگے بڑھنے کی جانب ایک اچھا قدم‘ قرار دیا۔

تاہم نیو میکسیکو اور فلوریڈا نے معاہدہ قبول نہیں کیا۔ فلوریڈا کے اٹارنی جنرل نے کہا کہ میٹا کی ادائیگیاں بچوں کو پہنچنے والے مبینہ نقصانات کے مقابلے میں معمولی ہیں اور ریاست مقدمہ جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مدارس کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق دیرینہ مسئلے کے حل میں اہم پیشرفت

دل دہلا دینے والی واردات، 21 سالہ ماڈل اپنے گھر میں چھریوں کے وار سے قتل

خواتین کو ڈھال بناکر بی ایل ایے قانون سے نہیں بچ سکتی، بلوچستان حکومت کی وارننگ

اداکارہ رمشا خان نے بہن کی شادی میں چہرہ کیوں چھپایا؟ سسرال کی پابندیوں پر اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

وزیراعلیٰ مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ

ویڈیو

مولانا اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کو استعمال کررہے ہیں، اپوزیشن اتحاد نہیں چل پائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ