سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے اپنی سفارتی ذمہ داریوں کی تکمیل پر وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی۔

وزیراعظم نے سعودی سفیر کو پاکستان میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ اور تزویراتی تعلقات کے مزید استحکام کے لیے ان کی نمایاں خدمات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک اقتصادی معاہدے کی تیاری میں ہے، سعودی سفیر

وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے اپنی نیک تمناؤں اور صحت و تندرستی کی دعاؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کے لیے  سعودی عرب کی مسلسل حمایت اور فراخدلانہ معاونت کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے اہم کردار کی بھی تعریف کی۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اپنی سفارتی ذمہ داریوں کے دوران پاکستان کی جانب سے ملنے والی گرمجوشی، تعاون اور مہمان نوازی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب پاکستان کے ساتھ دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات

انہوں نے پاکستان میں اپنے قیام کو ایک یادگار اور خوشگوار تجربہ قرار دیتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے ذاتی عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے سعودی سفیر کے لیے ان کی مستقبل کی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مدارس کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق دیرینہ مسئلے کے حل میں اہم پیشرفت

دل دہلا دینے والی واردات، 21 سالہ ماڈل اپنے گھر میں چھریوں کے وار سے قتل

خواتین کو ڈھال بناکر بی ایل ایے قانون سے نہیں بچ سکتی، بلوچستان حکومت کی وارننگ

اداکارہ رمشا خان نے بہن کی شادی میں چہرہ کیوں چھپایا؟ سسرال کی پابندیوں پر اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

وزیراعلیٰ مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ

ویڈیو

مولانا اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کو استعمال کررہے ہیں، اپوزیشن اتحاد نہیں چل پائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ