مونٹریال ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کی ٹکر سے گراؤنڈ ورکر ہلاک

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا کے مونٹریال ایئرپورٹ پر ایک مسافر طیارے کی ٹکر سے ایئرپورٹ کا گراؤنڈ ورکر ہلاک ہوگیا۔ افسوسناک واقعہ طیارے کی روانگی سے قبل گراؤنڈ آپریشنز کے دوران پیش آیا، جس کے بعد کینیڈین حکام نے حادثے کی وجوہات اور حالات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ واقعہ پیر کے روز کیوبیک کے یول مونٹریال-ٹرودو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے مطابق حادثے میں فرانسیسی فضائی کمپنی ’فرینچ بی‘ کا ایئربس اے 350 طیارہ ملوث تھا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا ملازم گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی ’سامسک‘ کے لیے کام کرتا تھا۔ حکام نے تاحال اس کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

فرینچ بی کے مطابق حادثہ پیرس کے اورلی ایئرپورٹ جانے والی پرواز BF5761 کی روانگی سے قبل طیارے کو پارکنگ پوزیشن سے پیچھے ہٹانے کے عمل، جسے پش بیک کہا جاتا ہے، کے دوران پیش آیا۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل صورتحال اور وجوہات ابھی طے ہونا باقی ہیں۔

فرینچ بی نے ہلاک ہونے والے ملازم کے اہل خانہ اور عزیزوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے سے متاثر ہونے والے ساتھی ملازمین اور تمام متعلقہ ٹیموں کے ساتھ بھی مکمل تعاون کر رہی ہے۔

ایئرلائن نے کہا کہ وہ کینیڈا کے متعلقہ حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اور جاری تحقیقات میں معاونت کے لیے تمام ضروری معلومات اور مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

مونٹریال ایئرپورٹ کے انتظامی ادارے ایروپورٹس ڈی مونٹریال نے بھی واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ادارے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو یویس بیوشام نے کہا کہ ایئرپورٹ کمیونٹی کے ایک رکن کی موت نے سب کو شدید متاثر کیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ ملازم کے اہل خانہ، عزیزوں اور ساتھیوں سے دلی تعزیت کی۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق حادثے کے عینی شاہد ملازمین اور مسافروں کو بھی مدد اور معاونت فراہم کی گئی۔ انتظامیہ نے کہا کہ وہ تحقیقات کرنے والے حکام کے ساتھ واقعے کے آغاز ہی سے تعاون کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ایئرپورٹ پر انوکھا حادثہ، پیدل شہری ہلاک

کیوبیک کے کورونر کے دفتر کو بھی ہلاکت سے آگاہ کر دیا گیا ہے، جبکہ موت کی وجوہات اور حادثے کے حالات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے متاثرہ خاندان کے احترام میں مزید تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کرتے ہوئے میڈیا کو تحقیقات کرنے والے متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مونٹریال کا یہ افسوسناک واقعہ رواں سال شمالی امریکا کے بڑے ایئرپورٹس پر پیش آنے والے دیگر جان لیوا حادثات کے چند ماہ بعد سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل اورلینڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈیلٹا ایئر لائنز کا ایک ملازم ایئرپورٹ ٹگ گاڑی کے جیٹ برج سے ٹکرانے کے حادثے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب کے بعد سے لگ بھگ 500 غیر ملکی حکام سے رابطے میں نہیں، نیپالی وزیر داخلہ

مدارس کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق دیرینہ مسئلے کے حل میں اہم پیشرفت

دل دہلا دینے والی واردات، 21 سالہ ماڈل اپنے گھر میں چھریوں کے وار سے قتل

خواتین کو ڈھال بناکر بی ایل ایے قانون سے نہیں بچ سکتی، بلوچستان حکومت کی وارننگ

اداکارہ رمشا خان نے بہن کی شادی میں چہرہ کیوں چھپایا؟ سسرال کی پابندیوں پر اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

ویڈیو

مولانا اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کو استعمال کررہے ہیں، اپوزیشن اتحاد نہیں چل پائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ