پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران اسکائی اسپورٹس پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو نے کھیل اور سیاست کو ایک دوسرے سے الگ رکھنے کی بحث چھیڑ دی، حکومتی رہنماؤں اور دیگر شخصیات نے انٹرویو پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کے میدان کو سیاسی تنازعات سے دور رہنا چاہیے۔
سیاسی رہنما اسکائی اسپورٹس کی کوریج پر پھٹ پڑے، کہتے ہیں ’عمران خان کے بیٹے جھوٹ بول رہے ہیں، جیل میں ہر سہولت موجود ہے،‘ رہنماؤں نے کھیل اور سیاست کو الگ رکھنے پر بھی زور دیا۔
بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ ’ایک پوری یہودی لابی، ایک پوری مہم چل رہی ہے، جو ان کے لیے کام کر رہی ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جیل میں دیسی مرغی ملتی ہے اور ان کا بلڈ پریشر بھی بالکل ٹھیک ہے، بلکہ وہ خود عمران خان کی آدھی عمر کے ہیں لیکن عمران خان کا بلڈ پریشر ان سے بھی بہتر ہے۔
ایک پوری یہودی لابی، ایک پوری مہم چل رہی ہے، جو ان کے لیے کام کر رہی ہے۔ عمران خان کو جیل میں دیسی مرغی ملتی ہے، جبکہ ان کا بلڈ پریشر بھی بالکل ٹھیک ہے۔ میں ان کی آدھی عمر کا ہوں، لیکن ان کا بلڈ پریشر مجھ سے بھی بہتر ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری pic.twitter.com/lUKA4kvUnh
— WE News (@WENewsPk) August 28, 2026
ناصر بٹ نے عمران خان کے بیٹوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد سے ملنے نہیں آتے، 3 سال سے ملاقات کے لیے نہیں آئے۔ جس کے بیٹے اسے ملنے نہیں آتے تو اس کی کیا بات کرنی؟ وہ باہر بیٹھ کر انجوائے کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جتنے بھی چاہنے والے ہوتے ہیں، وہ صرف ہوا میں ہوتے ہیں۔ زمینی حقائق آپ کے سامنے ہیں، جو لوگ باہر بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں اور ملاقات کے لیے نہیں آتے، ان کا کیا فائدہ؟
عمران خان کے بیٹے اسے ملنے تو آتے نہیں، کیا وہ تین سال سے ملنے آئے ہیں؟ جب جس کے بیٹے اسے ملنے نہیں آتے تو اس کی کیا بات کرنی؟ وہ باہر بیٹھ کر انجوائے کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جتنے بھی چاہنے والے ہوتے ہیں، وہ صرف ہوا میں ہوتے ہیں۔ زمینی حقائق آپ کے سامنے ہیں، تین سال سے وہ نہیں… pic.twitter.com/K0lvG1O7qG
— WE News (@WENewsPk) August 28, 2026
شائستہ جدون نے کہا کہ میچ کے دوران کھیل ہونا چاہیے، انٹرویوز نہیں چلنے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلے ہی بہت سے مسائل ہیں، بچوں کے جنسی استحصال کے واقعات کے بارے میں آگاہی دینے اور پاکستان کے بچوں کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔
میچ کے دوران کھیل ہونا چاہیے انٹرویوز نہیں چلنے چاہئیں۔ پہلے پاکستان میں تھوڑے مسائل ہیں۔ چھوٹے بچے جو جنسیذیادتی کے کیسز میں ملوث ہو رہے ہیں اس کی آگاہی دیں لوگوں کو ۔ پاکستان کے بچوں کے بارے میں سوچیں، بس کریں بانی، بانی، بانی، شائستہ جدون pic.twitter.com/eryN3dolwy
— WE News (@WENewsPk) August 28, 2026
سینئر صحافی و تجزیہ کار عمار مسعود نے بھی اسکائی اسپورٹس پر عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔ ان کے مطابق عمران خان کے بیٹوں کا اسکائی اسپورٹس پر انٹرویو چلنا سازش لگ رہا ہے۔ اس معاملے پر پاکستان کی جانب سے سخت احتجاج بھی کیا گیا تھا۔
عمار مسعود نے مزید کہا کہ عمران خان کے بیٹے اگر اپنے والد سے ملنا چاہتے ہیں تو پاکستان آئیں، ان کے مطابق وہ خود آنا نہیں چاہتے اور الزام حکومت پاکستان پر لگا رہے ہیں۔
ٹھیک ہے، عمران خان نے ورلڈ کپ جیتا تھا، لیکن اب انہوں نے 9 مئی بھی کیا ہے، ریاست کے خلاف بغاوت بھی کی ہے اور کرپشن کے الزامات پر جیل میں ہیں۔کھیل کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔ عمران خان کے بیٹوں کا اسکائی اسپورٹس پر انٹرویو چلنا ایک سازش لگ رہی ہے۔ اس پر پاکستان کی جانب سے سخت… pic.twitter.com/bNQqbsKIJ6
— WE News (@WENewsPk) August 28, 2026
عمار مسعود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں پاکستان کو سیاسی اختلافات کی بنیاد پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے معطل کرنے کے مطالبہ کرنے پر سخت اعتراض کیا ہے۔
مزید پڑھیں:ٹی20 ورلڈکپ تنازع: ناصر حسین کی آئی سی سی پر تنقید، پاکستان اور بنگلادیش کے مؤقف کی حمایت
عمار مسعود نے کہا کہ سیاسی اختلافات کی بنیاد پر پاکستان کی آئی سی سی سے معطلی کا مطالبہ کرنا ایک تشویشناک حد عبور کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، پاکستان کرکٹ بورڈ یا اس کی قیادت پر جتنی چاہیں تنقید کریں، لیکن اپنے ہی ملک کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی مہم چلانا شرمناک ہے۔ سیاسی وفاداری کبھی پاکستان سے مقدم نہیں ہونی چاہیے۔
Calling for Pakistan’s suspension from the ICC over political differences crosses a disturbing line. Criticise the government, PCB or its leadership all you want but campaigning for your own country to be internationally isolated is shameful. Political loyalty should never come… pic.twitter.com/t3kxwhUZgI
— Ammar Masood (@ammarmasood3) August 29, 2026
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسکائی نیوز کی کوریج پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی لابی سرگرم ہے اور پاکستان کو مسلم امہ کو متحد کرنے کی کوششوں کے باعث ایک خطرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اب ’عمران خان پروجیکٹ‘ کو دوبارہ زندہ اور شروع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
The Zionist lobby is at work.
Pakistan is perceived as a threat for its efforts to unite the Muslim Ummah.
There is now an attempt to revive and relaunch the “Imran Khan project”. https://t.co/Y3Is0BN5T7— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 28, 2026
خواجہ آصف نے ایک الگ پوسٹ میں اسکائی نیوز سے سوال کیا کہ کیا وہ غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے بچوں کے انٹرویوز بھی دکھائے گا؟
مزید پڑھیں:اینجیلو میتھیوز کا ’ٹائم آؤٹ‘، سابق کرکٹرز کی شکیب الحسن کے عمل پر تنقید
یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کی کوریج کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں کا لنچ بریک میں انٹرویو چلانے پر اسکائی سپورٹس سے باضابطہ شکایت کر دی ہے۔
Will Sky News oblige the viewers and interview the children of the thousands of Palestinian prisoners from Gaza and the West Bank who are sodomized, tortured and held without trial in Israeli prisons? pic.twitter.com/Y26YRRGfOv
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 28, 2026
دی گارڈین کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسکائی اسپورٹس کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے، شکایت کی وجہ عمران خان کے بیٹوں، قاسم اور سلیمان خان کا لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کی کوریج کے دوران نشر کیا جانے والا انٹرویو بنا۔














