سانحۂ پمز: 14 بچوں کی میتیں والدین جبکہ ایک لاوارث بچے کی میت ایدھی کے سپرد

اتوار 30 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پمز کی نرسری میں آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 14 نومولود بچوں کی میتوں کی والدین اور لواحقین کو حوالگی کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ واقعے میں مجموعی طور پر 14 نومولود جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:ڈاکٹر محمد سلمان پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات، نوٹیفکیشن جاری

ذرائع کے مطابق 13 بچوں کی میتیں ان کے والدین کے حوالے کردی گئیں، جبکہ ایک بچے کی میت والدین کی عدم دستیابی کے باعث ایدھی فاؤنڈیشن کے سپرد کردی گئی۔

پمز ذرائع کے مطابق مذکورہ بچہ 21 جون کو پیدا ہوا تھا اور اس کی والدہ بچے کو پمز میں چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ بچہ 21 جون سے اسپتال کی نرسری میں زیر علاج تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میتوں کی شناخت اور لواحقین کے حوالے کیے جانے کے وقت مذکورہ بچہ لاوارث تھا۔ پمز انتظامیہ کے مطابق 15 سالہ کم عمر ماں بچے کی پیدائش کے بعد روپوش ہوگئی تھی اور کسی جانب سے شکایت درج نہ کرائے جانے کے باعث اسے تلاش نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:پمز سانحہ: سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچوں کو بچانے کی کوششوں سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

ذرائع کے مطابق بچے کی والدہ تاحال لاپتا ہے، جس کے باعث اس کی میت ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کی گئی۔

وزارت صحت کے مطابق سانحے سے متاثرہ خاندانوں کے لیے اعلان کردہ 50 لاکھ روپے فی خاندان مالی امداد ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کی جائے گی۔ حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے بعد انتظامی سطح پر کارروائی بھی شروع کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پشاور سانحہ: دیر کالونی کے متاثرین کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

سرحد پار دراندازی برداشت نہیں کی جائے گی، ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا

مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر

سرکاری افسران کی تربیت پر ملک سرمایہ کاری کرتا ہے، بدلے میں عوام کی خدمت کریں، مریم نواز

وزارت خارجہ کا دستاویزات کی تصدیق کے لیے ڈیجیٹل نظام شروع کرنے کا اعلان

ویڈیو

پشاور سانحہ: دیر کالونی کے متاثرین کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

سرحد پار دراندازی برداشت نہیں کی جائے گی، ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے تیل بردار جہاز میں دھماکا، امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی برآمدات جاری

کالم / تجزیہ

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں

ایمرجنسی کے بعد تحریک انصاف کیا کرے؟