ضلعی انتظامیہ کے ساتھ معاملات طے، جماعت اسلامی کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت مل گئی

اتوار 30 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلعی انتظامیہ اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، جس کے بعد پارٹی کو تاریخی لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے کی اس پیش رفت کے فوراً بعد انتظامیہ نے پارک کے دروازے کھول دیے ہیں اور کارکنوں نے پنڈال سجانے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار  کو ضلعی انتظامیہ اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان جلسے کے انتظامات پر موجود اختلافات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں۔

فریقین کے درمیان معاہدہ ہونے کے بعد انتظامیہ نے لیاقت باغ کا کنٹرول جماعت اسلامی کے کارکنوں کے حوالے کر دیا تاکہ وہ اپنے ایونٹ کی تیاریاں کر سکیں۔ جلسہ گاہ میں کرسیاں، ساؤنڈ سسٹم، لائٹنگ کا سامان اور دیگر ضروری اشیا پہنچا دی گئی ہیں اور پنڈال کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔

مری روڈ پر دھرنے کی دھمکی

ابتدا میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جماعت اسلامی کو لیاقت باغ میں عوامی اجتماع منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:حکومت کا جماعت اسلامی سے رابطہ، پیٹرولیم لیوی کے خلاف ملک گیر احتجاج کے بعد احسن اقبال کی لیاقت بلوچ کو بریفنگ کی پیشکش

اس فیصلے پر جماعت اسلامی کی قیادت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے متبادل کے طور پر مصروف ترین شاہراہ مری روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا تھا۔

تاہم اب انتظامیہ کی جانب سے اجازت مل چکی ہے اور پارٹی کی تمام تر توجہ لیاقت باغ کے جلسے کو کامیاب بنانے پر مرکوز ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان ساتھ کھڑا ہے، اسحاق ڈار

کوٹھیاں دھرنے کے قریب فائرنگ حادثے کو ریاستی اداروں سے منسوب کرنے کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا ناکام

پاکستانی گانوں پر ناروے کا آرٹسٹ بھی جھوم اٹھا، لاہور کی سُرتال اکیڈمی کے بچوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

صائمہ بی بی قتل کیس، سپریم کورٹ نے عمر قید کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

17 لاکھ کی گیس چوری کا ثبوت کہاں ہے؟ وفاقی آئینی عدالت کا ایس این جی پی ایل پر اظہارِ برہمی

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں