بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک

پیر 31 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقے پلانتک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

مزید پڑھیں:خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر دہشتگرد حملوں میں ملوث تھے۔

کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی گاڑی تباہ کردی گئی جبکہ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کیا گیا اسلحہ و گولہ بارود نہتے بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشتگرد کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

مزید پڑھیں:پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp