سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے سرکینی، چھیدگی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ’ردالفتنہ تھری‘ کے تحت کیا گیا، جس کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں، مشین گنز، بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے سرکینی، چھیدگی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔@KhUsamaIqbal @SdqJaan pic.twitter.com/qMK22zsVB5— Media Talk (@mediatalk922) August 10, 2026
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد پنجگور میں مقامی تاجروں اور دیگر شہریوں سے لوٹ مار، بھتہ خوری، اغوا اور دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
مزید پڑھیں:پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ، 6 افراد جاں بحق
ذرائع کے مطابق علاقے میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجگور میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ قوم کے بہادر سپوت بلوچستان سے دہشتگردوں کا خاتمہ کر رہے ہیں، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔














