عالمی ثالثی عدالت: سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کی بڑی کامیابی، بھارت کو بدترین شکست، ڈیم پر کام روکنے کا حکم مل گیا

پیر 31 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دی ہیگ میں قائم عالمی ثالثی عدالت نے پیر کے روز بھارت کو پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ہائیڈرو پراجیکٹ (پن بجلی منصوبے) پر کام فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا عالمی آبی نظم کے لیے خطرناک مثال

عدالت نے معاہدے کی موجودہ حیثیت کو برقرار رکھنے اور ‘ریتلے ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ سے متعلق عبوری اقدامات’ پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

پس منظر اور حالیہ تنازع

پانی اور سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک طویل عرصے سے متنازعہ مسئلہ رہا ہے۔

گزشتہ سال اپریل میں بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر اس معاہدے کو معطل کرنے کے اقدام کے بعد مئی 2025 میں دونوں ممالک کے درمیان ایک مختصر فوجی تصادم بھی پیش آیا تھا۔

مزید پڑھیے: پاکستان کا دوٹوک مؤقف، سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہو سکتا، عالمی حمایت کے لیے مہم تیز

بھارت کے اس اقدام کے بعد پاکستان نے اپنے پانی کے حصے کو روکنے کی کسی بھی کوشش کو اعلان جنگ قرار دیا تھا۔ پاکستان نے واضح کیا تھا کہ سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ معطلی کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے اور بعد ازاں یہ مؤقف بھی اپنایا کہ نئی دہلی کا یہ عمل سنہ 1969 کے ‘ویانا کنونشن برائے قانون معاہدات کی صریح خلاف ورزی ہے۔

پاکستان کے مؤقف کی تائید

عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کے بیانیے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سندھ طاس معاہدہ پوری طرح نافذ العمل ہے اور بھارت کے پاس اس معاہدے کو ختم یا معطل کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ جنوبی ایشیا میں امن کا بنیادی ستون، بھارت یکطرفہ طور پر اسے معطل نہیں کر سکتا، احمر بلال صوفی

عدالت نے مزید کہا کہ عالمی بینک کی جانب سے مقرر کردہ ایک غیر جانبدار ماہر جولائی 2027 تک اس بات کا حتمی فیصلہ کرے گا کہ ہمالیائی خطے میں ان پن بجلی منصوبوں کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کی شرائط کے مطابق ہے یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp