نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس سے قبل بشکیک میں ایران، روس، تاجکستان اور قازقستان کے وزرائے خارجہ سے خوشگوار اور دوستانہ ملاقات کی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین اور قازقستان کے وزیر خارجہ یرمک کوشربایف کے ساتھ غیر رسمی اور خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او سربراہ اجلاس، اسحاق ڈار کی روسی اور تاجک وزرائے خارجہ سے خوشگوار ملاقات
یہ رابطے بَشکیک میں جاری ایس سی او سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے موقع پر ہوئے، جہاں رکن ممالک کے رہنما علاقائی اور عالمی امور، باہمی تعاون اور تنظیم کے مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
ایس سی او کا سربراہانِ مملکت اجلاس یکم ستمبر کو بَشکیک میں منعقد ہو رہا ہے۔
ایس سی او اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے کو سکیورٹی، معاشی تعاون اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور چین کا تزویراتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
تنظیم کے پلیٹ فارم پر رکن ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، سلامتی اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر توجہ مرکوز ہے۔
پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اعلیٰ سطحی شرکت اور مختلف رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے روابط کو علاقائی تعاون اور باہمی تعلقات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔













