سرن ویلی میں موسیٰ کا مصلیٰ ٹاپ سے واپسی کے دوران لاپتا ہونے والے آئرش سیاح الیگزینڈر کو تلاش کرنے کا آپریشن منگل کی صبح دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں بارش کے باوجود مشکل پہاڑی علاقے میں تلاش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روات قلعے سے وادی کیلاش تک: پاکستان کے کونسے 12 تاریخی ورثے عالمی شناخت کی دوڑ میں شامل ہیں؟
یہ سیاح ایک اور غیر ملکی سیاح کے ہمراہ 13 ہزار 500 فٹ بلند موسیٰ کا مصلیٰ چوٹی کی سیاحت کے بعد لاپتا ہو گیا تھا۔ اس کی تلاش کے لیے آپریشن کل شروع کیا گیا تھا جس میں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں، پولیس اہلکار، فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام اور مقامی رضاکار شریک ہوئے۔
جاری آپریشن میں لاپتا سیاح کی تلاش کے لیے تقریباً 200 افراد حصہ لے رہے ہیں جن میں ریسکیو 1122 کا عملہ، پولیس اہلکار اور مقامی رضاکار شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں کھوڑی سے پراچہ کے مشکل ترین علاقے کی جانب روانہ ہو چکی ہیں جہاں وہ ممکنہ مقامات، پہاڑی راستوں اور دیگر ایسے علاقوں کی تلاشی لے رہی ہیں جہاں سیاح کے جانے کا امکان ہو سکتا ہے۔
URGENT: IRISH TRAIL RUNNER MISSING
Please share this to help us find our friend and fellow runner, Alex, who has been missing since August 29th on the Mussa ka Mussala (MKM) Summit Track.
Alex is a passionate long-distance trail runner, a deep lover of the mountains, and a… pic.twitter.com/8lwYFZmVJn— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) September 1, 2026
یہ سرچ آپریشن مشکل موسمی حالات اور دشوار گزار پہاڑی علاقے میں جاری ہے جہاں بارش نے کوششوں کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ الیگزینڈر کو تلاش کرنے اور ان کی محفوظ بازیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیے: چترال کی کالاش وادیاں یونیسکو کی ‘ورلڈ ہیریٹیج ٹینٹیٹو لسٹ’ میں شامل
ریسکیو 1122، پولیس، فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ اور مقامی رہائشی مشترکہ طور پر اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جو تاحال جاری ہے۔














