نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکریٹری جنرل نورلان یرمیک بایف سے ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: بشکیک: اسحاق ڈار کی ترک انٹیلیجنس کے سربراہ ابراہیم قالن سے ملاقات
سیکریٹری جنرل نے پاکستان کو 2026-27 کے لیے ایس سی او کی چیئرمین شپ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقعے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے چیئرمین شپ کے دوران پاکستان کی ترجیحات اور تجویز کردہ حکمت عملی سے آگاہ کیا۔
سیکریٹری جنرل نے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور تنظیم کے لیے پاکستان کی ترجیحات کو آگے بڑھانے میں ایس سی او سیکریٹریٹ کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
دونوں فریقین نے پاکستان کی چیئرمین شپ کے دوران قریبی رابطے اور مربوط کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیے: اسحاق ڈار کی عراقچی، لاوروف سمیت دیگر وزرائے خارجہ سے خوشگوار ملاقات
اس ملاقات میں سیکریٹری خارجہ سفیر امنہ بلوچ اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار محمد فیصل بھی موجود تھے۔














