نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک

منگل 1 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملے کے نتیجے میں بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک ہوگئیں، جبکہ ایک اور شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 49 سالہ خاتون نے ٹائمز اسکوائر میں اچانک 2 افراد پر چاقو سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں بینک آف امریکا کی نائب صدر شدید زخمی ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق حملہ آور خاتون نے پولیس کی جانب سے وارننگ دیے جانے کے باوجود چاقو لہراتے ہوئے آگے بڑھنا جاری رکھا۔

میئر نیویارک کے مطابق پولیس نے حملہ آور خاتون پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

دوسری جانب چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہونے والی بینک آف امریکا کی نائب صدر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

واقعے میں زخمی ہونے والے دوسرے شخص کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ حکام کے مطابق زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

میئر نیویارک کا کہنا ہے کہ واقعہ کسی پیشگی منصوبہ بندی کے تحت نہیں کیا گیا بلکہ حملہ آور خاتون نے اچانک دونوں افراد پر حملہ کیا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بے دخلی: پنجاب میں کریک ڈاؤن تیز، اب تک 28 لاکھ سے زائد شہری واپس روانہ

چیٹ بوٹ کا مشورہ جان لیوا بن سکتا ہے، اے آئی ہارڈویئر ہیک کرنے کا انکشاف

’اگر آج نیوٹن زندہ ہوتا تو ن لیگ میں ہوتا‘، حذیفہ رحمان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

بیلٹ پیپر پر میرا نام ہوتا تو زبردست کامیابی ملتی‘، ریپبلکن امیدواروں کی ناکامی پر ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل پر پوسٹ

بھارت: گجرات میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 38 افراد کی نشاندہی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر سکتی ہے، پشاور کے صحافی کیا کہتے ہیں؟

پاک افغان مذاکرات کی کامیابی طالبان کے دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات پر منحصر ہے، سابق سفیر ابرار حسین شاہ

ضلع ٹنڈو محمد خان میں بیڈ گورننس کی انتہا

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا