پاکستان کرکٹ ٹیم، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ آج لندن میں پاکستان ہاؤس پہنچ گئی، جہاں پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
عشائیے میں سابق کپتان بابر اعظم سمیت قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی، جبکہ نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بھی تقریب میں موجود تھے۔ اسکواڈ میں حال ہی میں شامل ہونے والے عارفات منہاس نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔
🚨PCB Chairman Mohsin Naqvi faces questions ambush on Pakistan Cricket debacle at Pakistan House London pic.twitter.com/aM2ipHD9xm
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) September 1, 2026
بابر اعظم کی تقریب میں موجودگی سے ان کی صحت سے متعلق حالیہ قیاس آرائیوں کا بھی کسی حد تک خاتمہ ہوگیا۔ وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ نظر آئے۔
عشائیے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے علاوہ سابق پاکستانی بلے باز اور ’ایشین بریڈمین‘ کے نام سے مشہور ظہیر عباس بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر صحافیوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق محسن نقوی سے سوالات کیے، تاہم انہوں نے کسی سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ صحافیوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورۂ برطانیہ سے متعلق بھی سوالات کیے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیم کی ناکامی پر سب جواب دیں گے، امام الحق کی انجری کی بھی تحقیقات ہوں گی : عاقب جاوید
محسن نقوی نے صحافیوں سے کہا کہ وہ صرف لوگوں سے ملاقات کے لیے آئے ہیں اور سوالات کے جوابات نہیں دے سکتے، کیونکہ انہیں دیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے متعدد صحافیوں سے مصافحہ کیا اور تصاویر بنوائیں، تاہم مزید سوالات کا جواب دیے بغیر روانہ ہوگئے۔

پاکستان ٹیم کی پاکستان ہاؤس آمد ایسے وقت میں ہوئی ہے جب قومی اسکواڈ آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کی تیاریوں میں مصروف ہے اور نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی نگرانی میں کوچنگ کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔














