صرف 31 دن میں 2.33 ارب ڈالر! ’اسپائیڈر مین‘ نے ’ایواٹار 2‘ اور ’ٹائٹینک‘ کو پیچھے چھوڑ کر تاریخ رقم کردی

بدھ 2 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹام ہالینڈ کی سپر ہیرو فلم ’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ نے باکس آفس پر تاریخ رقم کرتے ہوئے صرف 31 دن میں جیمز کیمرون کی فلم ’ایواٹار: دی وے آف واٹر‘ کو پیچھے چھوڑ دیا اور دنیا کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔

’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ نے پانچویں ویک اینڈ تک دنیا بھر میں تقریباً 2.33 ارب ڈالر کا بزنس کرلیا جس کے بعد اب اس سے آگے صرف ’ایواٹار‘ اور ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  تارکینِ وطن کے خلاف مہم میں اسپائیڈر مین کے استعمال پر وائٹ ہاؤس کو تنقید کا سامنا

فلم نے عالمی باکس آفس پر ایک کے بعد ایک بڑی فلم کو پیچھے چھوڑا۔ ’ایواٹار: دی وے آف واٹر‘ نے تقریباً 2.32 ارب ڈالر کمائے تھے جبکہ ’ٹائٹینک‘ اور ’نی زھا 2‘ بھی اب ’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ سے نیچے چلے گئے ہیں۔

یہ فلم صرف 31 دن میں 2 ارب ڈالر سے زائد کمانے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہوگئی جبکہ یہ اسپائیڈر مین فرنچائز کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صرف 6 دن میں ایک ارب ڈالر! کیا ’اسپائیڈر مین‘ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی؟

فلم کی شمالی امریکی مارکیٹ میں کارکردگی بھی غیر معمولی رہی۔ ’برانڈ نیو ڈے‘ مسلسل 31 دن تک باکس آفس پر پہلے نمبر پر رہی اور امریکا و کینیڈا میں تقریباً 891 ملین ڈالر کما چکی ہے۔ پانچویں ویک اینڈ پر بھی فلم نے 22.2 ملین ڈالر کا بزنس کیا۔

فلم اب شمالی امریکا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا ریکارڈ رکھنے والی ’اسٹار وارز: دی فورس اویکنز‘ کے 936 ملین ڈالر کے ہدف کے قریب پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

بین الاقوامی مارکیٹ میں فلم نے تقریباً 1.44 ارب ڈالر کمائے ہیں جبکہ چین، جاپان، برطانیہ اور بھارت اس کی کامیابی میں اہم مارکیٹس ثابت ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں ’ایواٹار‘ تقریباً 2.92 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے اور ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ تقریباً 2.79 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

موجودہ رفتار کو دیکھتے ہوئے ’برانڈ نیو ڈے‘ کے لیے ان دونوں فلموں کو پیچھے چھوڑنا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

فلم کی ہدایت کاری ڈیسٹن ڈینیئل کریٹن نے کی ہے، جبکہ ٹام ہالینڈ کے ساتھ زینڈیا، جیکب بیٹالن، سیڈی سنک، مارک روفالو اور جون برنتھل بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp