لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس راحیل کامران شیخ عہدے سے مستعفی

جمعرات 3 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد راحیل کامران شیخ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 206 کے تحت صدرِ مملکت کو ارسال کر دیا ہے۔

استعفے کے متن کے مطابق جسٹس راحیل کامران شیخ نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے قانونی  اسکالرشپ، پالیسی ریسرچ اور تقابلی عدالتی امور میں وسیع پیمانے پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک فقہی (Jurist) کے طور پر اپنی مزید پیشہ ورانہ بالیدگی، قانون کی بالادستی اور انصاف تک عوام کی رسائی میں بہتر کردار ادا کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد راحیل کامران شیخ کے استعفے کا عکس

انہوں نے اپنے مکتوب میں لکھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے جج کے طور پر خدمات انجام دینا اور اپنے حلف و ضمیر کے مطابق انصاف کی فراہمی میں حصہ ڈالنا ان کے لیے انتہائی اعزاز اور باعثِ فخر رہا۔ بینچ پر گزرے سال ان کی پیشہ ورانہ زندگی کا سب سے اہم اور اطمینان بخش دور تھے۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے آئین اور قانون کی بالادستی سے اپنی دائمی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے سینیئر ساتھی ججز کی رہنمائی اور حکمتِ عملی پر ان کا شکریہ ادا کیا، جبکہ عملے کی محنت اور تعاون کی بھی تعریف کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp