نومبر میں برازیل سے مقابلہ: 4 قومی فٹبال ٹورنامنٹ میں جاپان کے پاس ورلڈ کپ کا بدلہ لینے کا موقع

جمعرات 3 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان کو فٹبال ورلڈ کپ کی بڑی شکست کا حساب برابر کرنے کا موقع مل گیا ہے۔ جاپانی ٹیم رواں برس نومبر میں سنگاپور میں منعقد ہونے والے 4 قومی بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ میں 5 بار کی عالمی چیمپیئن برازیل کے ساتھ پھر سے مدمقابل آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: برازیل کے ہاتھوں جاپان کو آخری لمحات میں شکست، ایشیائی ٹیموں کی ورلڈ کپ مہم ختم

ٹورنامنٹ کے منتظمین نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ ’میزوہو بلیو چیلنج‘ نامی یہ ٹورنامنٹ 13 سے 17 نومبر تک فیفا کے بین الاقوامی ونڈو کے دوران سنگاپور کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس ایونٹ میں برازیل اور جاپان کے علاوہ پیراگوئے اور میزبان سنگاپور کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔

ورلڈ کپ کی تلخ یادیں اور ری میچ

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے لاسٹ 32 مرحلے کے دوران ہیوسٹن میں کھیلے گئے اہم مقابلے میں برازیل کے گبریل مارٹینیلی نے آخری لمحات میں گول کر کے برازیل کو 1-2 سے کامیابی دلائی تھی اور حاجی مے موریاسو کی زیر تربیت جاپانی ٹیم کو ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔

ٹورنامنٹ کا شیڈول

13 نومبر: ایونٹ کا افتتاح میزبان سنگاپور اور پیراگوئے کے درمیان میچ سے ہوگا۔

14 نومبر: جاپان اور برازیل کے درمیان ہائی وولٹیج میچ کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیے: شاندار قوم کی عالیشان روایت: جاپان نیدرلینڈز میچ کے بعد جاپانی شائقین نے اسٹیڈیم فوری کیوں نہیں چھوڑا؟

17 نومبر: سنگاپور کی ٹیم برازیل کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ دوسرے میچ میں جاپان کا مقابلہ پیراگوئے سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp