’دنیا کو ایک اور جھوٹ کے لیے تیار رہنا ہوگا‘،جے شنکر 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے 

ہفتہ 5 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی عمومی مباحثے سے خطاب کریں گے، جہاں وہ بھارت کا قومی مؤقف پیش کریں گے۔

بھارت کے سرکاری نشریاتی ادارے ڈی ڈی انڈیا نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ایس جے شنکر جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران 26 ستمبر کو دوپہر کے سیشن میں خطاب کریں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا عمومی مباحثہ 22 سے 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔

جے شنکر کے خطاب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سخت تنقید جاری ہے۔ اس حوالے سے ایک صارف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دنیا کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے ’ایک اور جھوٹ کے سلسلے‘ کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ جے شنکر کی جانب سے ایک بار پھر ایسے بیانیے اور حکمت عملی اختیار کیے جانے کا امکان ہے جن کا مقصد انسانی حقوق سے متعلق سنگین خدشات، اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور بین الاقوامی ذمہ داریوں، معاہدوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے بھارت کے مبینہ انتخابی رویے سے توجہ ہٹانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ نئی دہلی کے سفارتی بیانیے اور دعوؤں سے آگے بڑھ کر حقائق کا جائزہ لے اور جواب دہی کا مطالبہ کرے، محض وضاحتوں اور جواز کو قبول نہ کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp