سری لنکا کے 23 سالہ ابھرتے ہوئے جیولین تھروور رومیش تھارانگا پتھیراگے نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل کے بعد برسلز میں ڈائمنڈ لیگ کا فائنل جیت کر عالمی سطح پر اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔
اس شاندار کارکردگی کے بعد اب ان کی تمام تر توجہ جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز پر مرکوز ہے، جہاں نیرج چوپڑا کی عدم موجودگی میں ان کا سب سے بڑا ٹاکرا پاکستان کے اولمپک چیمپیئن ارشد ندیم سے ہوگا۔
Rumesh, you champ!
Diamond League Champion Rumesh Tharanga Pathirage signs off his sensational season in style, launching a massive 89.04m to secure the victory in Brussels 🇧🇪🔥💎#BrusselsDL #DiamondLeague pic.twitter.com/IK6HGiLvsl
— Wanda Diamond League (@Diamond_League) September 5, 2026
رومیش تھرنگا پاتھیرناگے ڈائمنڈ لیگ کا فائنل جیتنے والے تاریخ کے پہلے سری لنکن ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔
ہفتے کو برسلز کے کنگ بوڈوئن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل کے تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے 89.04 میٹر کی شاندار تھرو کر کے یہ وقار حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ارشد ندیم کا سفر نویں پوزیشن پر ختم، کامن ویلتھ ٹائٹل برقرار نہ رہ سکا
مقابلے کے دوران پولینڈ کے ڈیوڈ ویگنر نے 87.47 میٹر کی ’پرسنل بیسٹ‘ تھرو کے ساتھ برتری حاصل کرنے کی کوشش کی، تاہم رومیش نے فوری جوابی وار کرتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور اختتام تک اپنی برتری قائم رکھی۔
اس مقابلے میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے سابق اولمپک چیمپیئن کیشورن والکوٹ 83.99 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسرے، جبکہ گریناڈا کے 2 بار کے عالمی چیمپیئن اینڈرسن پیٹرز 83.70 میٹر کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔
سرد موسم نے بڑی تھرو سے روکا
رومیش نے اپنی جیت پر بے پناہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سری لنکا جیسے چھوٹے ملک سے تعلق رکھنے کے باوجود اتنے بڑے ایونٹ میں فتح حاصل کرنا میرے لیے بہت فخر کی بات ہے‘۔
DAIMOND LEAGUE FINALS WON BY RUMESH PATHIRAGE! 💎
Commonwealth Games Champion Rumesh Tharanga Pathirage became the first Sri Lankan to win the Diamond League Final Title with an incredible throw of 89.04 meters!
A MUCH DESERVING WINNER! 🙌@WorldAthletics…
— Chandra Alok (@ChandraAlok1) September 5, 2026
تاہم ان کا ماننا تھا کہ وہ اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھا سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’سچ کہوں تو آج میں کوئی بہت بڑی تھرو نہیں کر سکا کیونکہ موسم کافی سرد تھا اور موسمی حالات قدرے مشکل تھے‘۔
حالیہ چند ماہ کے دوران رومیش کی کارکردگی میں غیر معمولی تسلسل دیکھنے میں آیا ہے۔
مزید پڑھیں:جاپان ایشین گیمز: رہائشی بحران کے باوجود کرکٹرز کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی
رواں سیزن کے آغاز میں گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں جیتا گیا گولڈ میڈل ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت تھا۔
تاہم، ان کے کیریئر کی اب تک کی سب سے شاندار کارکردگی جون میں روم ڈائمنڈ لیگ کے دوران سامنے آئی، جہاں انہوں نے 92.62 میٹر کے فاصلے پر نیزہ پھینک کر نہ صرف سری لنکا کا نیا قومی ریکارڈ قائم کیا بلکہ اس وقت کی دنیا کی سب سے طویل تھرو کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
ارشد ندیم بمقابلہ رومیش
کامن ویلتھ اور ڈائمنڈ لیگ میں مسلسل فتوحات نے عالمی جیولین کے منظر نامے میں ایک نئی اور سنسنی خیز جہت کا اضافہ کر دیا ہے۔
بھارت کے اسٹار ایتھلیٹ اور اولمپک چیمپیئن نیرج چوپڑا انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ ایسے میں آئندہ ماہ جاپان میں شیڈول ایشین گیمز میں شائقین کی تمام تر نظریں رومیش اور پاکستان کے مایہ ناز اولمپک چیمپیئن ارشد ندیم کے درمیان ہونے والے متوقع اور سنسنی خیز مقابلے پر لگی ہوئی ہیں۔
رومیش کی موجودہ فارم نے ایشیائی سطح پر ان سے وابستہ توقعات کو آسمان پر پہنچا دیا ہے۔














