جاپان ایشین گیمز: رہائشی بحران کے باوجود کرکٹرز کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی

بدھ 2 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 19 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشین گیمز میں رہائشی مسائل کے باوجود کرکٹرز کو دیگر ایتھلیٹس کے مقابلے میں ہوٹلز کی صورت میں بہتر سہولیات دی جائیں گی۔

منتظمین کے مطابق ریکارڈ 17000 کھلاڑیوں کی شرکت کے باعث دیگر کھیلوں کے ایتھلیٹس کو کروز شپس اور عارضی کنٹینرز میں ٹھہرایا جا رہا ہے۔

جاپان کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ ناوکی ایلکس میاجی نے تصدیق کی ہے کہ ان گیمز میں حصہ لینے والی کرکٹ ٹیموں کو ہوٹلز میں ٹھہرایا جائے گا، جبکہ دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کو انتہائی محدود سہولیات جیسے کروز شپ یا کنٹینر ہوٹلز پر گزارا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

رواں ہفتے ایک سری لنکن عہدیدار نے دعویٰ کیا تھا کہ ایشیا کی ٹاپ ٹیموں نے ناگویا اور آئیچی کے دیگر علاقوں میں رہائش اور سہولیات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عارضی گراؤنڈ اور بھارتی ٹیم کی ناراضگی

جاپان میں کرکٹ ایک غیر معروف کھیل ہے، اس لیے میچز ناگویا شہر سے 40 منٹ کی مسافت پر واقع کوروگی اسپورٹس پارک کے ایک تبدیل شدہ بیس بال گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق وہاں ڈریسنگ رومز کی جگہ خیمے لگائے گئے ہیں اور واش رومز بھی گراؤنڈ سے کافی دور ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ ان انتظامات سے ناخوش ہے اور شریاس آئیر کی قیادت میں 15 رکنی ‘بی’ ٹیم بھیجنے پر غور کر رہا ہے جس میں 15 سالہ ابھرتے ہوئے اسٹار ویبھو سوریاونشی بھی شامل ہیں۔

پچ کا معیار اور منتظمین کا موقف

میاجی کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی اور ایشین کرکٹ کونسل کے درمیان رہائش کے معاملے پر طویل عرصے سے بات چیت جاری تھی۔

جاپانی منتظمین کے پاس تیاری کے لیے محض 17 ماہ کا قلیل وقت تھا اور انہیں سب کچھ صفر سے شروع کرنا پڑا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عارضی ہونے کے باوجود کھلاڑیوں کو ہر ممکن حد تک آرام دہ ماحول فراہم کیا جائے گا۔

سری لنکا کے 35000 گنجائش والے پالے کیلے انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے کیوریٹر کی جانب سے تیار کی گئی پچ کے حوالے سے میاجی پرامید ہیں کہ یہ ایشین گیمز کی تاریخ میں اب تک کی بہترین کرکٹ پچ ثابت ہوگی۔

مزید پڑھیں:ایشین گیمز ہاکی ڈرا، پاکستان پول ’بی‘ میں شامل، ملائیشیا اور چین سمیت سخت حریفوں کا سامنا

واضح رہے کہ ایشین گیمز میں رواں برس ریکارڈ 17000 ایتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں جو کہ 2024 کے پیرس اولمپکس کے 11000 ایتھلیٹس کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔

گیمز کے لیے جاپان میں کوئی مخصوص ایتھلیٹس ولیج نہیں بنایا گیا، جس کی وجہ سے رہائشی سہولیات کا شدید بحران پیدا ہوا اور گنجائش ختم ہو گئی۔ منتظمین کی جانب سے رہائش کے متبادل انتظامات کے تحت لکڑی کے عارضی کنٹینرز، ہوٹلز اور کروز شپس کا استعمال کیا جا رہا ہے جس نے مختلف ممالک کے دستوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یومِ دفاع پاکستان پر مظفرآباد میں دفاعی نمائش، قائم مقام صدر طارق فاروق اور وزیراعظم افتخار گیلانی کا مختلف اسٹالز کا معائنہ

چونڈہ کے غیور عوام نے 1965 میں پاک افواج کے شانہ بشانہ دشمن کو شکست دی، پرویز اقبال لوسر، یوم شہدا کی تقریب میں شرکت

سندھ، کوٹری کے مقام پر مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، ریلوے ملازم جاں بحق، ٹرین آپریشن معطل

یومِ دفاع پاکستان: جی ایچ کیو راولپنڈی، کراچی اور بلوچستان میں پروقار تقریبات، شہدا کو خراج عقیدت

ٹائپنگ کی چھٹی، گوگل کے جی میل ، ڈاکومینٹس اور کیپ کے لیے نئے لائیو اے آئی وائس فیچرز متعارف

ویڈیو

یومِ دفاع و شہدا: عسکری قیادت کا شہدا کو خراج عقیدت، کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان

6 ستمبر یوم دفاع پاکستان پر اراکین پارلیمنٹ کیا کہتے ہیں؟

سیالکوٹ چونڈہ میں بھارتی فوج کی شکست و رسوائی کی داستانیں آج بھی موجود

کالم / تجزیہ

جنگ ستمبر 65 سے ستمبر 2026 تک

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی