یوم فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کیجانب سے لہو گرما دینے والا نیا نغمہ ریلیز

پیر 7 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یومِ فضائیہ پر جاری کیا گیا نغمہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرأت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔ نغمہ کے بول پاکستان کی مٹی سے وابستگی رکھنے والے ہر پاکستانی کے دل کو گرما دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی ’ فینٹاسٹک‘ چائے پینے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن نے نجی ائیر لائن جوائن کرلی

نغمہ میں وطن کی حفاظت کیلئے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو نہایت خوبصورت انداز میں فلمایا گیا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے وطن کی حفاظت میں قربانیاں دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملائے۔

شاہینوں کی بے مثال جرات نے ہر محاذ پر دشمن کو للکارا اور پاکستان کی فضائی حدود کو محفوظ رکھا۔ نغمہ میں پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کی مہارت سے دی گئی فیصلہ کن شکست کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی فضائی کارروائی کا خوف، افغان طالبان حکام کابل سے فرار ہوگئے

وطن کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والے شہدا کی قربانیاں پاکستان کی فضائی طاقت اور عزم کی مثال ہیں۔نغمہ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کا ہر لمحہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کا عزم اجاگر کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp