جونیئر ہاکی ایشیا کپ : پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

منگل 8 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر مینز جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

چین کے شہر موچی میں کھیلے گئے پول بی کے اہم میچ میں پاکستان نے ملائشیا کو 2-5 سے شکست دی، ملائیشیا نے نویں منٹ میں محمد صالحی کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، تاہم پاکستان نے دوسرے ہاف میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف شاندار کم بیک، میچ 3-3 سے برابر

پاکستان کی جانب سے ندیم خان نے 32ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابر کیا، جس کے 4 منٹ بعد عبداللہ سمیع رانا نے گول کرکے پاکستان کو 12 کی برتری دلادی۔

ویلیڈ رانا نے 39ویں اور 40ویں منٹ میں مسلسل 2 گول کرکے پاکستان کی برتری 14 کردی، جبکہ علی حمزہ نے 41ویں منٹ میں 5چواں گول داغ دیا۔ علی حمزہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ملائیشیا نے 54ویں منٹ میں گناسالن دھرش کے گول سے خسارہ کم کیا، تاہم پاکستان نے اختتامی لمحات میں برتری برقرار رکھتے ہوئے 2-5 سے کامیابی حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: جونیئر ایشیا ہاکی کپ: پاکستان نے ہانگ کانگ کو 2 گول سے شکست دیدی

یہ پاکستان کی ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی ہے اور ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ پول بی میں سرفہرست ہے۔ ملائیشیا اور چین کے 6،6 پوائنٹس ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان بدھ کو ہونے والا میچ پول سے دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ کرے گا۔

پاکستان پول مرحلے کے آخری میچ میں بدھ کو بنگلادیش کے مدمقابل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp