نمک کا زیادہ استعمال وبال جان

اتوار 1 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوڈیم ہر انسان کی خوراک کا لازمی حصہ ہے۔ یہ انسانی جسم میں پانی کی سطح کے صحیح توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق تاہم پانی کی سطح کا صحیح توازن ایک پچیدہ معاملہ ہے، کیونکہ نمک کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر بڑھا دیتا ہے۔

بلڈ پریشر کا زیادہ بڑھنا انسانی صحت کے لیے نہایت مضر ہے اور اس سے ہارٹ اٹیک بھی ہو سکتا ہے۔

اس میں کوئی اچنبھے کی بات نہیں کہ نمک، جسے سوڈیم بھی کہا جاتا ہے، کا زیادہ استعمال صحت کے لیے مسائل پیدا کرتا ہے۔

دل کے امراض
آپ کے خون میں بہت زیادہ نمک پانی کو بڑھاتا ہے، جو خون کی نالیوں میں خون کی مجموعی مقدار کو بڑھاتا ہے۔ بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے کیونکہ خون کی نالیوں میں خون کا بہاؤ زیادہ ہوتا ہے۔

وقت کے ساتھ ساتھ ہائی بلڈ پریشر خون کی نالیوں کی دیواروں کو نقصان پہنچا سکتا ہے، جو خون کے بہاؤ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔ اس سے دل کو پورے جسم میں خون پہنچانے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے، جو اسے ختم کر دیتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کی علامات بعض اوقات پوشیدہ رہتی ہیں، اس لیے اسے ’خاموش قاتل‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ دل کی بیماری، جو دنیا بھر میں اموات کی بڑی وجہ ہے، کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔

سوڈیم کے کم استعمال سے بلڈ پریشر میں اضافے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے جو بڑھاپے کے ساتھ آتا ہے، چاہے آپ کو پہلے سے ہائی بلڈ پریشر نہ ہو۔ مزید یہ گردے کی بیماری، پیٹ کے کینسر، درد شقیقہ، ہارٹ اٹیک اور فالج کے امکانات کو کم کر سکتا ہے۔

سوڈیم کا استعمال کم کیسے کریں؟
کین والی پروڈکٹس (کھانے کی اشیا) کی جگہ تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں۔ کیونکہ کین والی پروڈکٹس کو محفوظ رکھنے کے لیے ان میں سوڈیم کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔
فروزن گوشت کی جگہ تازہ گوشت کا استعمال کریں۔

کھانے پر چسپاں لیبلز کو ضرور پڑھیں۔ کھانے کی بہت سے اشیا میں ہماری سوچ سے زیادہ سوڈیم ہوتا ہے۔

جنک فوڈ سے پرہیز کریں کیونکہ اس میں سوڈیم اور دیگر ایسے اجزا ہوتے ہیں جو دل کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف ریپر اینڈی روس کا ریاست پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

افغان کرکٹر راشد خان کا بھارت اور آسٹریلیا کی شہریت ٹھکرانے کا انکشاف

پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

امریکا میں جنونی شخص کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 8 بچے ہلاک

کراچی: ایرانی کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار، ڈیڑھ ارب ریال برآمد

ویڈیو

معروف ریپر اینڈی روس کا ریاست پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

کیا امریکا اور ایران کے درمیان ڈیل ہوگی یا خطہ ایک بار پھر جنگ کی طرف جائےگا؟

مذاکرات کا دوسرا دور: دارالحکومت میں سخت سیکیورٹی انتظامات، میرے نمائندے اسلام آباد جارہے ہیں، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان مسلم دنیا کا قائد اور اقوام عالم میں قابل اعتبار ثالث

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟