سہیل آفریدی کی موجودگی میں تحریک انصاف کے کارکن اشتیاق احمد کی فیملی کے ایک فرد نے اہم انکشاف کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے
ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ایک شخص سلمان اکرم راجہ اور سہیل آفریدی کی موجودگی میں کہہ رہا ہے کہ 17 دن تک ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

اسی ویڈیو میں سہیل آفریدی کی موجودگی میں ایک شخص نے خود کہا کہ اشتیاق کی ہلاکت ایک حادثہ تھا، اس میں حکومت یا پنجاب پولیس کا کوئی تعلق نہیں۔
مزید پڑھیے: بھارت پی ٹی آئی کی مدد، آزادکشمیر کشیدگی میں ملوث ہے، افغان پالیسی کے ذمہ دار قومی مجرم ہیں، خواجہ آصف
اشتیاق کے بیٹے کا ویڈیو بیان بھی اس حوالے سے ایک ثبوت کے طور پر موجود ہے۔
اشتیاق کے حادثے میں جاں بحق ہونے کے افسوسناک سانحے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف اس سے پہلے بھی سیاست میں مذہبی ٹچ دینے کی روایت پر کاربند رہی ہے۔














