بھارت پی ٹی آئی کی مدد، آزادکشمیر کشیدگی میں ملوث ہے، افغان پالیسی کے ذمہ دار قومی مجرم ہیں، خواجہ آصف

اتوار 13 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 7 طیارے مار گرائے جس کی تصدیق رافیل کمپنی نے بھی کی، وزیر دفاع نے افغان پالیسی کے ذمہ داروں کو قومی مجرم، پی ٹی آئی پر بھارت سے مدد لینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ آزاد کشمیر میں جاری کشیدگی میں بھی بھارت ملوث ہے۔

معرکہ حق، بھارتی شکست اور ایئر فورس کا تاریخی معرکہ

اتوار کو نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا کہ ‘بنیان مرصوص’ یعنی معرکہ حق میں پاکستان کی فتح بالکل واضح اور غیر متنازع تھی جس کی گواہی پوری دنیا نے دی۔

یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی

انہوں نے بتایا کہ انہیں وزارت کی طرف سے آگاہ کیا گیا کہ بھارت نے اسٹرائیک کی ہے جس کے بعد پاک افواج عوام کی توقعات پر مکمل پورا اتریں اور بھارت کو ایسا جواب دیا کہ اس کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا کر اس کے تمام خواب چکنا چور کر دیے اور بھارت کو یہ امید بالکل نہیں تھی کہ ان کا یہ حشر ہوگا۔

خواجہ آصف نے اس ردعمل کو اپنی زندگی کا سب سے یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ایئر فورس نے بھارت کے 7 طیارے مار گرائے اور خود رافیل طیارے بنانے والی کمپنی نے بھی اس کی تصدیق کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری فتح اتنی واضح تھی کہ پاکستان اور بین الاقوامی میڈیا ایک ہی بات کر رہے تھے، جبکہ بھارتی میڈیا سچ اور جھوٹ کو مکس کر رہا تھا جس پر بھارتی عوام کو بھی اندازہ ہو گیا تھا کہ ان کا میڈیا جھوٹ بول رہا ہے۔ معرکہ حق میں بھارتی شکست کا اعتراف خود اس کے میڈیا نے بھی کیا۔

خواجہ آصف نے یاد دلایا کہ 1965 کی جنگ میں فیلڈ مارشل ایوب خان نے کہا تھا کہ انہوں نے کس قوم کو للکارا ہے اور اس مرتبہ بھی بھارت نہیں جانتا تھا کہ انہوں نے کس قوم اور کس فوج کو للکارا ہے۔

مزید پڑھیں:معرکہ حق میں پاکستان سے شکست کے بعد مودی بوکھلاہٹ کا شکار، پروپیگنڈے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلیں فخر کریں گی کہ ہم نے اپنے سے 7 گنا بڑے دشمن کو ایسی شکست دی جو دنیا نے دیکھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 3 سال پہلے کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ پاکستان آج اس مضبوط مقام پر کھڑا ہوگا۔

بھارتی پراکسیز، آزاد کشمیر میں کشیدگی اور جنگی خطرات

وزیرِ دفاع نے متنبہ کیا کہ جنگوں میں جن کو مار پڑتی ہے وہ بدلہ لینے کی طاق میں رہتے ہیں، اس لیے بھارت کی جانب سے اب بھی حملہ اور جنگ کا خطرہ موجود ہے۔

انہوں نے اہم انکشاف کیا کہ آزاد کشمیر میں حالیہ کشیدگی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ معرکہ حق کے بعد بھارت اب براہِ راست پاکستان کو چیلنج کرنے کی جرات نہیں کر سکتا، اس لیے وہ پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی کروا رہا ہے۔

معرکہ حق کے بعد پاکستان میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے اور اس وقت بھارتی پراکسیز پاکستان پر حملہ آور ہیں لیکن ہماری فوج ان کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تحفظ کی ضامن صرف اور صرف ہماری فوج ہے اور ان کے پاس اپنا کوئی اسلحہ لائسنس نہیں ہے کیونکہ ہماری دفاع کے لیے 7 لاکھ فوج موجود ہے۔

افغان پالیسی کی غلطیاں اور سہ فریقی دفاعی معاہدہ

 

سابقہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 70 کی دہائی میں افغانیوں کو یہاں لانے اور 80 کی دہائی میں روس کے خلاف امریکا کی جنگ میں شامل ہونے کا ہمارا کیا کام تھا؟

مزید پڑھیں:افغانستان سے دہشتگردی خطے کے لیے بڑا خطرہ، اسحاق ڈار کا ایس سی او سے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے یہاں جنگیں لڑنی تھیں وہ اسلحہ اور دہشتگرد بھی یہاں چھوڑ گئے اور پاکستان اب اسے بھگت رہا ہے، لہٰذا ماضی میں ایسی غلط پالیسیاں بنانے والے لوگ قومی مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں افغان حکومت کا کنٹرول نہیں ہے، لیکن پاکستان کو کسی مسلح گروہ یا ملیشیا کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہمارے اپنے ہی مسلح گروہ آگے چل کر ہمارے دشمن بنے۔

اس موقع پر انہوں نے پیشرفت بتاتے ہوئے اعلان کیا کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کے تمام پلان اگلے چند ہفتوں میں مکمل ہو جائیں گے۔

پی ٹی آئی کا رویہ، بانی کی جیل اور بھارتی امداد کا الزام

سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے لوگ اور پارٹی خود نہیں چاہتی کہ عمران خان جیل سے باہر آئیں، بلکہ پی ٹی آئی کے لوگ چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے معاملے اور موجودہ صورتحال سے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ زیک گولڈ اسمتھ کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو قومی معاملات سے نتھی نہ کیا جائے اور اس وقت پی ٹی آئی کو بھارت سے مدد مل رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج 9 مئی کے واقعات کو کبھی نہیں بھولے گی اور سیاست میں چیزیں گن پوائنٹ پر نہیں ہوتیں۔ خواجہ آصف نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے بچوں کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

نئے انتظامی یونٹس، پیپلز پارٹی کا مؤقف اور 18ویں ترمیم

ملکی انتظامی ساخت پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں نئے صوبے نہیں بلکہ آئین کے مطابق نئے انتظامی یونٹس بننے چاہییں کیونکہ انتظامی یونٹس بننے سے ریاست اور گورننس مضبوط ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت اور طالبان رجیم پاکستان پر کسی حملے کا سوچ بھی نہیں سکتے، وزیر دفاع خواجہ آصف

انہوں نے پیپلز پارٹی کے رویے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی سندھ میں نئے صوبے کی بات کی جائے تو پیپلز پارٹی دھمکیوں پر اتر آتی ہے، تاہم ہو سکتا ہے کہ پی ٹی آئی نئے صوبوں کی حمایت کرے۔

انہوں نے زور دیا کہ 18ویں ترمیم کا بنیادی مقصد نچلی سطح تک اختیارات منتقل کرنا ہے اور ہمارے لیے اول و آخر صرف پاکستان ہے اور پاکستان سے اوپر کوئی بھی نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے صوبوں کی تشکیل میں 6 سے 8 ماہ لگ سکتے ہیں، رانا ثنا اللہ

’ باس سکیم‘ نامی نیا سائبر حملہ، واردات کا طریقہ کار کیا ہے، کیسے بچا جاسکتا ہے؟

اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے صوبوں سے 23 ہزار سے زائد پولیس نفری طلب کرلی گئی

پاکستان اور لبنان میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق، لبنانی وزیر داخلہ احمد الحجار 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

بلوچستان میں خواتین کے خلاف تیزاب گردی و تشدد کا سلسلہ نہ تھم سکا، 5 سال میں قتل کے 390 واقعات رپورٹ

ویڈیو

27 ستمبر مارچ سے قبل پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کا شکار، ہزاروں افراد نکالنا بھی مشکل، اندرونی کہانی سامنے آگئی

رضا اللہ کے بھائی نے والد کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے پر کیسے آمادہ کیا؟

ویڈیو میں ایکشن دیکھ کر اندازہ ہو گیا تھا، لڑکے میں ٹیلنٹ ہے، آج رضا اللہ نے ثابت کر دیا، کوچ رفعت اللہ مہمند

کالم / تجزیہ

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘

جدید ملٹری میوزیم اور قومی یادداشت میں ان کا کردار

راجا جی ریل کا ایک پرانا سفر