آسان ٹیکس اسکیم کا اجرا، سبز پلیٹ لگنے کے بعد ایف بی آر عملہ دکان پر نہیں آئے گا، بلال اظہر کیانی

منگل 15 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت نے چھوٹے کاروباروں اور دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے آسان ٹیکس اسکیم متعارف کرائی ہے، جسے تاجروں کی مشاورت اور رہنمائی سے تیار کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کی تاجر ٹیکس اسکیم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ آسان تاجر اسکیم کی تیاری کے دوران تاجر برادری کے ایک ایک نکتے پر تفصیلی گفتگو اور طویل مشاورت کی گئی۔

’تاجروں کی رہنمائی میں اسکیم کو ڈیزائن کیا گیا تاکہ ٹیکس نظام کو آسان، شفاف اور کاروبار دوست بنایا جا سکے۔‘

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم کیا ہے، کن شہروں اور کب سے نافذ العمل ہوگی؟

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں تاجر برادری اس اسکیم سے فائدہ اٹھا رہی ہے، جبکہ حکومت تاجروں کی شکایات کے ازالے کیلئے بھی کوشاں ہے۔

’آسان ٹیکس اسکیم کا بنیادی مقصد چھوٹے کاروباروں اور دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔‘

وزیر مملکت خزانہ نے بتایا کہ آج باقاعدہ طور پر ٹیکس دینے والے تاجروں کے لیے سبز پلیٹ لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور عملی طور پر پہلی سبز پلیٹ پشاور کے ایک تاجر کو جاری کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر چھوٹے تاجروں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کے لیے تیار

’ابتدائی طور پر ملک بھر سے تاجروں کیلئے 50 سبز پلیٹس جاری کی گئی ہیں، جو چھوٹے کاروباری افراد کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوں گی۔‘

بلال اظہر کیانی کے مطابق اب تک تقریباً 5 ہزار تاجروں نے اپنے گوشوارے جمع کرا دیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جس دکان پر سبز پلیٹ نصب ہوگی وہاں ایف بی آر کے عملے کا معمول کا عمل دخل ختم کر دیا جائے گا اور عملہ دکان پر آ کر پوچھ گچھ نہیں کر سکے گا۔

مزید پڑھیں: بڑے ریٹیلرز کی غیر تصدیق شدہ رسیدوں کی اطلاع پر ایف بی آر کیا انعام دے گی؟

انہوں نے مزید کہا کہ سبز پلیٹ لگنے کے بعد متعلقہ تاجر کا ایف بی آر کی جانب سے آڈٹ نہیں کیا جائے گا، جبکہ اسکیم کے ذریعے تاجروں کو ایک ایسا آسان اور شفاف نظام فراہم کیا جا رہا ہے جس میں انہیں غیر ضروری دفتری کارروائی اور مداخلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت کا مقصد تاجروں کو سہولت فراہم کرنا اور ٹیکس نظام پر اعتماد بحال کرنا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ چھوٹے کاروبار باقاعدہ طور پر ٹیکس نیٹ کا حصہ بن سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی بار عالمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ افریقہ میں، کینیا کو بڑی میزبانی مل گئی

سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری، وزیراعظم نے اہم ہدایات دے دیں

دلجیت دوسانجھ کا نصرت فتح علی خان کو شاندار خراجِ عقیدت، ’سانسوں کی مالا‘ گا کر مداحوں کے دل جیت لیے

انٹرنیشنل کرائمز ٹریبیونل کا بڑا فیصلہ: حسینہ واجد کے بعد عبیدالقادر سمیت 7 اہم سیاسی شخصیات کو پھانسی کا حکم

ویڈیو

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

جمہوریت ہی پاکستان کے لیے بہترین نظام ہے، یوم جمہوریہ پر ارکان پارلیمنٹ کی متفقہ رائے

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘