ٹیلر سوئفٹ کی 2026 ایمیز میں مزاحیہ خاکے کے ذریعے انٹری، مداح گُتھی سلجھانے میں لگ گئے

منگل 15 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 2026 کی ایمیز ایوارڈز تقریب میں ذاتی طور پر شریک نہیں ہوئیں، تاہم انہوں نے ایک مزاحیہ خاکے کے ذریعے تقریب میں اچانک شرکت کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

78ویں پرائم ٹائم ایمیز ایوارڈز کی تقریب پیر 14 ستمبر کی شب منعقد ہوئی، جہاں میزبان مارسکا ہارگٹے نے معروف ٹی وی سیریز ’لا اینڈ آرڈر: اسپیشل وکٹمز یونٹ‘ کو تقریب کا حصہ بناتے ہوئے ایک مزاحیہ خاکہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ کے عروسی لباس کا راز برقرار، برائیڈل فیشن برانڈز نے تیاری شروع کردی

خاکے میں ایک اہم سوال کی تحقیقات دکھائی گئیں کہ آیا ٹیلر سوئفٹ ایمیز ایوارڈز میں شریک ہوں گی یا نہیں۔

اس دوران سیریز کے انداز میں تفتیش کاروں کو ایک بورڈ کے گرد جمع دکھایا گیا، جہاں ٹیلر سوئفٹ کے گانوں، البمز، ان کے خوش قسمت نمبر 13 اور ہالی ووڈ سے متعلق مختلف اشاروں کو تصاویر، کاغذی نوٹس اور سرخ دھاگوں کے ذریعے آپس میں جوڑا گیا۔

خاکہ اس وقت مزید دلچسپ ہوگیا جب 36 سالہ ٹیلر سوئفٹ خود ایک نئے تفتیش کار کے روپ میں سامنے آئیں۔ وہ سوٹ پہنے ہوئے تھیں اور ان کے ہاتھ میں ان کی بلی اولیویا بینسن بھی تھی، جس کا نام ’لا اینڈ آرڈر: اسپیشل وکٹمز یونٹ‘ میں مارسکا ہارگٹے کے مشہور کردار اولیویا بینسن کے نام پر رکھا گیا ہے۔

خاکے میں ٹیلر سوئفٹ کے مداحوں کی اس عادت کا بھی مزاحیہ انداز میں ذکر کیا گیا جس کے تحت وہ تقریباً ہر چیز میں اپنی پسندیدہ گلوکارہ کی جانب سے کسی نئے اشارے یا پوشیدہ پیغام کی تلاش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ہاتھوں امریکی صدر ٹرمپ کو شرمندگی کا سامنا

خاکے میں ٹیلر سوئفٹ کے مختلف گانوں اور البمز کے حوالے بھی دیے گئے، جن میں ’بیڈ بلڈ‘، ’ریڈ‘، ’لوک واٹ یو میڈ می ڈو‘، ’ریپوٹیشن‘ اور ’گیٹ اوے کار‘ شامل تھے۔

تاہم سب سے زیادہ توجہ ٹیلر سوئفٹ کے ایک مختصر جملے نے حاصل کی، جس نے ان کے مداحوں کو ایک نئی گتھی سلجھانے میں مصروف کردیا۔

گلوکارہ نے کہا، ’سیکریڈ۔ ایریز۔ وائن یارڈ سے۔ شمال یا جنوب۔‘

خاکہ میں موجود ’نئی تفتیش کار‘ نے فوری طور پر اس بات سے انکار کردیا کہ انہوں نے کچھ کہا ہے، تاہم ان کا یہی مختصر جملہ مداحوں کے لیے کافی ثابت ہوا۔

ٹیلر سوئفٹ کے مداحوں نے اس کے بعد جملے کے ہر لفظ، نمبر اور منظر کی باریکیاں تلاش کرنا شروع کردیں تاکہ ممکنہ طور پر یہ معلوم کیا جاسکے کہ گلوکارہ مستقبل میں کیا اعلان کرنے والی ہیں۔

ٹیلر سوئفٹ ایمیز میں کیوں نہیں آئیں؟

ٹیلر سوئفٹ کی تقریب میں ذاتی طور پر عدم شرکت کی وجہ ان کے شوہر اور امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی کھیل میں واپسی تھی۔

وہ اپنے شوہر ٹریوس کیلسی کو کنساس سٹی چیفس کی جانب سے ڈینور برونکوز کے خلاف کھیلتے ہوئے دیکھ رہی تھیں۔

14 مرتبہ گریمی ایوارڈ جیتنے والی ٹیلر سوئفٹ کو اس میچ میں اداکار ٹام کروز کے ساتھ بھی دیکھا گیا، جس کے باعث ایمیز میں ان کی شرکت پہلے سے ریکارڈ کیے گئے خاکے تک محدود رہی۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی میں ایتھلیٹکس کے لیے شائقین موجود ہیں اور میونخ 2031 میں شاندار ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے لیے تمام عناصر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شاہانہ شادی پر خصوصی ڈاکیومنٹری تیار کیے جانے کا دعویٰ

سیبسٹین کو نے مسلسل 3 عالمی چیمپیئن شپ یورپ سے باہر منعقد ہونے کے امکان کو اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا کہ یورپ ایتھلیٹکس کا مرکز ضرور ہے، تاہم عالمی تنظیم کی یہ ذمہ داری بھی ہے کہ 200 سے زائد رکن فیڈریشنز پر مشتمل کھیل کی عالمی تنظیم اپنی چیمپیئن شپ ایسے علاقوں میں لے جائے جہاں کھیل کے دائرہ کار کو حکمت عملی کے تحت وسیع کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2028 کی الٹی میٹ چیمپیئن شپ کی میزبانی کے لیے بھی خاصی دلچسپی سامنے آئی ہے۔ الٹی میٹ چیمپیئن شپ رواں سال شروع کی گئی 3 روزہ اختتامی مقابلہ ہے جس میں دنیا کے بہترین ایتھلیٹس ایک ساتھ شرکت کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp