اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 15 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے باہمی تعاون اور حالیہ علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم نے دیرپا امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مثبت پیشرفت کو سراہتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور پر دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ رابطے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ نیویارک میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت وزیراعظم کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp