فٹبال: پاکستان کی پہلی ‘ڈریگن فورس اکیڈمی’ کے قیام کا اعلان

بدھ 16 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور عالمی معیار کی تربیت کی فراہمی کی سمت میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پرتگال کے نامور فٹبال کلب ایف سی پورٹو (FC Porto) نے سیالکوٹ فٹبال اکیڈمی کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت ملک کی پہلی ‘ڈریگن فورس اکیڈمی’ قائم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان اسٹریٹ چلڈرن فٹبال کی ورلڈ کپ 2025 میں شرکت کی راہ ہموار

سیالکوٹ فٹبال اکیڈمی فیفا ورلڈ کپ کی آفیشل فٹبال تیار کرنے والی مشہور پاکستانی کمپنی ‘فارورڈ اسپورٹس’ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ پرتگال میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق اس تاریخی شراکت داری کا بنیادی مقصد نوجوان پاکستانی فٹبالرز کو عالمی سطح کے تربیتی پروگرام فراہم کرنا اور مقامی کوچز و مینیجرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔

معاہدے کے حوالے سے اہم شخصیات کا موقف

ریکارڈو فرے راموس، ڈائریکٹر، ایف سی پورٹو ڈریگن فورس اکیڈمیز کا کہنا ہے کہ اس شراکت داری سے ہمیں اپنے فٹبال ڈیولپمنٹ کا طریقہ کار، اقدار اور برسوں کا تجربہ پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ شیئر کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیے سیالکوٹ سے ورلڈکپ تک: پاکستان اب صرف فٹبال نہیں، فٹبالرز بھی دنیا کو دینا چاہتا ہے

دوسری طرف حسن مسعود خواجہ، صدر سیالکوٹ فٹبال اکیڈمی و جی ایم فارورڈ اسپورٹس کا کہنا ہے کہ یہ تعاون پاکستان میں فٹبال کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جس سے مقامی ٹیلنٹ کو عالمی افق پر چمکنے کے بھرپور مواقع ملیں گے۔

سیالکوٹ میں قائم ہونے والی یہ اکیڈمی ایف سی پورٹو کی دنیا بھر میں 11ویں بین الاقوامی اکیڈمی ہوگی۔ اس سے قبل یہ کلب میکسیکو، برازیل، کولمبیا، ترکیہ، موزمبیق، بھارت، کیپ ورڈے اور قبرص میں بھی اکیڈمیاں قائم کر چکا ہے۔ پرتگالی کلب کا عالمی ہدف ہے کہ وہ سال 2030ء تک دنیا بھر کے 40 ہزار سے زائد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے تربیتی نیٹ ورک کا حصہ بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp