اسلام آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے کمسن بچے کو بحفاظت بازیاب کرالیا، جبکہ 3 خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کی ٹیم کو پمز اسپتال سے کمسن بچے کے مبینہ اغوا کی اطلاع ملی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کرایا اور 3 خواتین کو حراست میں لے لیا۔
اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، اغواء ہونے والا کمسن بچہ بحفاظت بازیاب
تھانہ کراچی کمپنی پولیس ٹیم نے PIMS ہسپتال سے کمسن بچے کے مبینہ اغواء کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 خواتین کو حراست میں لے لیا جبکہ کمسن بچے کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق… pic.twitter.com/RtiosEVVtY
— Islamabad Police (@ICT_Police) September 15, 2026
ابتدائی تفتیش کے مطابق خواتین نے بچے کی والدہ سے مبینہ طور پر دھوکا دہی کے ذریعے قربت حاصل کی اور نومولود سے محبت و شفقت کا اظہار کرتے ہوئے بچے تک رسائی حاصل کی، جس کے بعد وہ اسے مبینہ طور پر اپنے ساتھ لے گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور حراست میں لی گئی خواتین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ مبینہ اغوا کے محرکات اور دیگر حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 10 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا 12 سالہ بچہ بازیاب
اسلام آباد پولیس کے مطابق خواتین اور بچوں سے متعلق جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا حرکت کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 15 پر دیں۔














